Sunday 12 April 2020

گندگی کھانے والی مچھلی کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟


گندگی کھانے والی مچھلی کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال: گندگی کھانے والی مچھلی کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: گندگی کھانے والے مچھلی کو کھانا جائز ہے۔۔
-------
فارمی مرغ کے بارے میں کیا فتوی ہے؟ جب کہ اس کی خوراک پروٹین ہو اور پروٹین اسی مرغ کے باقیات یعنی خون، پر، انتریاں وغیرہ سے بنتے ہیں، تو کیا اس طرح کے مرغ کا گوشت کھانا جائز ہے ؟
الجواب وباللہ التوفیق:
فقہا نے فرمایا: اگر کسی بکری کے بچے کی پرورش خنزیر کے دودھ سے ہوئی اور وہ بچہ بڑا ہوکر بکرا یا بکری ہوگیا تو اس کا گوشت حلال وجائز ہے؛ کیوں کہ بچے کے پیٹ میں خنزیر کا جو دودھ پہنچا،اس کا حصہ گوشت وپوست وغیرہ میں تبدیل ہوگیا اور کچھ پیشاب بن کر جسم سے خارج ہوگیا اور کسی چیز کی ماہت بدل ہوجانے سے حکم بھی بدل جاتا ہے۔ اسی طرح اگر فارمی مرغیوں کو ناپاک اور حرام غذا کھلائی جاتی ہے تو تیار شدہ مرغیاں حرام نہ ہوگی ، وہ حلال ہی رہیں گی (فتاوی دار العلوم دیوبند، ۱۵: ۵۳۸، سوال: ۱۴۰، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند)؛ البتہ مرغیوں کے لیے حرام غذا تیار کرنے والے یا دینے والے گنہگار ہوں گے (بہشتی زیور مدلل، ۹: ۱۰۶، مطبوعہ: کتب خانہ ختری متصل مظاہر علوم سہارن پور)، اور اگر کوئی اپنے طور پر فارمی مرغیاں کھانے سے گریز کرے تواس کی مرضی، باقی فتوی حلت اور جواز ہی کا ہے۔
حل أکل جدي غذي بلبن خنزیر؛ لأن لحمہ لا یتغیر، وما غذي بہ یصیر مستھلکاً لا یبقی لہ أثر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة،۹:۴۹۱، ۴۹۲، ط:مکتبة زکریا دیوبند)، ومثلہ فی الفتاوی البزازیة علی ھامش الفتاوی الھندیة (کتاب الصید والذبائح،۳: ۳۵۹، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، ومامات لا تطعمہ کلبا فإنہ خبیث حرام نفعہ متعذر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصید،۱۰: ۶۷)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
http://saagartimes.blogspot.com/2020/04/blog-post_64.html?m=1

No comments:

Post a Comment