Monday 26 August 2019

كیا اہل عرب سے محبت کرنا ایمانی تقاضا ہے؟

كیا اہل عرب سے محبت کرنا ایمانی تقاضا ہے؟

سوال: آپ کے فتوی نمبر 66818 میں پڑھا ہے کہ اہل عرب سے محبت کرنا ایمانی تقاضا ہے اور حدیث میں عرب سے محبت کرنے کی ترغیب آئی ہے ۔ مجھے ذکر کردہ احادیث مع اردو ترجمہ بتائیں جن میں ایسی ترغیب آئی ہے۔
الجواب وباللّٰہ التوفیق:
عرب سے محبت کے متعلق کچھ احادیث ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ- رضي اللہ عنہما- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَحِبُّوا الْعَرَبَ لِثَلَاثٍ: لِأَنِّی عَرَبِیٌّ، وَالْقُرْآنُ عَرَبِیٌّ، وَلِسَانُ أَہْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِیٌّ۔ (رواہ الطبراني فيا لکبیر: ۱۱/۱۴۸، رقم الحدیث: ۱۱۴۴۱، ط: دار إحیاء التراث العربي بیروت۔
ترجمہ: تم عربوں سے تین وجہ سے محبت کرو: 
(۱) میں عربی ہوں۔ 
(۲) قرآن عربی ہے۔ 
(۳) اہل جنت کا کلام عربی ہے۔
قال الہیثمي: فیہ العلاء بن عمرو الحنفي، وہو مجمع علی ضعفہ (مجمع الزوائد: ۱۰/ ۵۱، ط: دار الفکر، بیروت)
(۲) عَنْ أَنَسٍ -رضي اللہ عنہ- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: حُبُّ قُرَیْشٍ إِیمَانٌ، وَبُغْضُہُمْ کُفْرٌ، وَحُبُّ الْعَرَبِ إِیمَانٌ، وَبُغْضُہُمْ کُفْرٌ، فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِی، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَقَدْ أَبْغَضَنِی․
ترجمہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریش سے محبت کرنا ایمان کی علامت ہے، اور ان سے بغض رکھنا کفر کی علامت ہے، عرب سے محبت کرنا ایمان کی علامت ہے، اور ان سے بغض رکھنا کفر کی علامت ہے، جس شخص نے عرب سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
-----------------------
سوال
کیا تمام سعودی اہل حدیث ہیں؟ یا صرف ان کی اکثریت ہے؟
براہ کرم، سعودی عرب کے لوگوں کے عقائد کی وضاحت کریں۔ میں سعودی عرب سے محبت کرتاہوں، وہ ہمارے بھائی ہیں، اور یہ وہ زمین ہے جہاں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پیدا ہوئے تھے۔
الجواب وباللّٰہ التوفیق:
سعودی عرب میں حنبلی مسلک رائج ہے اور بالعموم اہل عرب حنبلی المسلک ہیں وہ غیر مقلد (نام نہاد اہل حدیث) نہیں ہیں، عربوں سے محبت کرنا ایمانی تقاضہ ہے خود حدیث میں عرب سے محبت کرنے کی ترغیب آئی ہے؛ اس لیے آپ کا اہل عرب سے محبت کرنا ایک اچھی بات ہے۔
------------------------------------------------------
ابن حجر ھیثمی رحمۃ اللہ علیہ نے "مبلغ الارب فی فخر العرب" کے نام سے رسالہ تصنیف کیا ہے جس میں ایسی احادیث کو جمع کیا ہے جو عربوں کے چنیدہ ہونے اور ان سے بغض کی ممانعت کا بیان ہے۔
حوالہ
روى الحاكم والبيهقي عن ابن عمر - رضي الله تعالى عنهما - قال: قال رسول الله صلى الله تعالى عليه وصحبه وسلم: لما خلق الله الخلق اختار العرب، ثم اختار من العرب قريشا، ثم اختار من قريش بني هاشم، ثم اختارني من بني هاشم، فأنا خيرة من خيرة . سكت عنه الذهبي
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ رب العزت نے مخلوقات کو پیدا فرمایا تو عربوں کو منتخب فرمایا، پھر عربوں سے قریش کو پھر قریش سے بنو ہاشم کو پھر بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا لہذا مجھے بہتر لوگوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
وأخرج الحاكم في المستدرك والطبراني في المعجم الكبير والأوسط عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : وخلق الخلق فاختار من الخلق بني آدم، واختار من بني آدم العرب، واختار من العرب مضر، واختار من مضر قريشا، واختار من قريش بني هاشم، واختارني من بني هاشم، فأنا خيار إلى خيار، فمن أحب العرب فبحبي أحبهم، ومن أبغض العرب فببغضي أبغضهم .
قال الهيثمي: وفيه حماد بن واقد وهو ضعيف يعتبر به، وبقية رجاله وثقوا
وقال الهيتمي في مبلغ الأرب: حديث سنده لا بأس به، وإن تكلم الجمهور في غير واحد من روات۔ه.
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو پیدا فرمایا تو ان میں سے بنو آدم کو منتخب فرمایا، بنو آدم سے عرب کو، عرب سے مضر کو، مضر سے قریش کو، قریش سے بنوہاشم کو اور مجھے بنو ہاشم میں سے منتخب فرمایا لہذا میں اچھی لوگوں میں منتخب کیا گیا ہوں، لہذا جس نے عربوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے عربوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا۔
وأخرج الطبراني في المعجم الأوسط عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله حين خلق الخلق بعث جبريل، فقسم الناس قسمين، فقسم العرب قسما، وقسم العجم قسما، وكانت خيرة الله في العرب، ثم قسم العرب قسمين، فقسم اليمن قسما، وقسم مضر قسما، وقسم قريشا قسما، وكانت خيرة الله في قريش، ثم أخرجني من خير ما أنا منه . قال الهيتمي في مبلغ الأرب : سنده حسن
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب مخلوقات کو پیدا فرمایا تو جبریل علیہ السلام کو بھیج کر لوگوں کو دو قسموں میں تقسیم فرمادیا ایک قسم عربوں کی اور ایک قسم عجمیوں کی بنادی اور اللہ تعالیٰ کا انتخاب عربوں کا تھا پھر عربوں کو دو قسموں میں تقسیم کرکے ایک قسم یمنیوں کی ایک قسم مضر کی اور ان میں سے ایک قسم قریش کی بنادی، پھر اللہ تعالیٰ کا انتخاب قریش کے بارے میں تھا پھر مجھے ان بہترین لوگوں میں بھیج دیا جن میں میں ہوں۔
وروى مسلم وغيره عن واثلة بن الأسقع يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن الله اصطفى كنانة من ولد إسماعيل، واصطفى قريشا من كنانة، واصطفى من قريش بني هاشم، واصطفاني من بني هاشم
واثلہ بن الاسقع کہتے ہیں میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ نے اولاد اسماعیل میں سے کنانہ کو اور ان میں سے قریش کو اور ان میں سے بنو ہاشم کو اور بنو ہاشم میں سے میرا انتخاب فرمایا ہے۔
وأخرج الترمذي والحاكم وغيرهما عن سلمان قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا سلمان؛ لا تبغضني فتفارق دينك. قلت: يا رسول الله كيف أبغضك وبك هدانا الله! قال: تبغض العرب فتبغضني قال: هذا حديث حسن غريب وقال الحاكم: هذا حديث صحيح الإسناد ولم يخرجاه وقال الذهبي في التلخيص: قابوس بن أبي ظبيان تكلم فيه
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سلمان مجھ سے بغض نہ رکھنا ورنہ دین سے ہاتھ دھو بیٹھوگے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میں کیسے آپ سے بغض رکھ سکتا ہوں حالانکہ آپ کے ذریعے سے اللہ نے مجھے ہدایت عطا فرمائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم عربوں سے بغض رکھوگے تو مجھ سے بغض رکھوگے۔
-------------------------------------
میرا ایک سوال ہے کہ:
عرب سے کون لوگ مراد ہیں؟ وہ سب جو عربی زبان بولتے ہیں یا وہ جو جزیرۃ العرب میں رہتے ہیں؟ شق اول میں افریقہ کے بعض ممالک بھی شامل ہوجائیں گے اور وہ افراد بھی جن کی نسلیں ہند یا دیگر ممالک میں بس چکی ہے اور شق ثانی میں ہمارے یا دیگر ممالک سے وہاں جانے والے افراد بھی شامل ہوں گے۔ لہذا اس کا مطلب متعین کرنے کی ضرورت ہے۔  اس لیے گذارش ہے کہ اس کا صحیح مطلب معتبر کتب کے حوالے سے بھیجنے کی زحمت گوارا فرمائیں۔
نیز کیا عربوں سے صرف اس وجہ سے کہ وہ عربی ہیں باوجود کھلم کھلا فسق وفجور کے بھی ان کی تعظیم کی جائے گی؟

نیز ان سب سے پہلے یہ جان لینا چاہیے کہ احبوا العرب لثلاث الخ والی حدیث کا درجہ کیا ہے؟
الجواب وباللّٰہ التوفیق:
تاریخ اسلام اوت سیرت کی کتا بوں کے شروع ہی میں عربوں کے احوال لکھے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عربی قبیلے سے جو تعلق رکھتا ہو وہی عربی کہلائے گا. 

قدیم عربی قبیلوں میں عرب بائدہ اور اس طرح کچھ قبائل کا تذکرہ ملتا ہے
تخريج حديث: أحبوا العرب لثلاث
الحديث 42,713 زيارة
حديث: "أحبوا العرب لثلاث: لأني عربي، والقرءان عربي، وكلام أهل الجنة عربي".
رواه العقيلي في الضعفاء والطبراني في الكبير والحاكم في المستدرك والبيهقي في شعب الإيمان عن ابن عباس.
خلاصة القولِ فيهِ أنه إمّا حسنٌ لغيره باعتبار مجموع الطرق وإما ضعيف ضعفًا خفيفا تجوز روايتُه في الترغيب والترهيب.
أما معناه فهو حسن المعنى صحيح، لكن الكلام في إسنادِه، وأما تفصيلا فقد استقصاه الحافظ شمس الدين السخاوي في المقاصد الحسنة وقال ما نصه:
رواه الطبراني في معجميه الكبير والأوسط والحاكم في مستدركه والبيهقي في الشعب وتمام في فوائده وآخرون كلهم من حديث العلاء بن عمرو الحنفي حدثنا يحيى بن يزيد الأشعري عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس رضي الله عنهما رفعه بهذا وابن يزيد والراوي عنه ضعيفان وقد تفردا به كما قاله الطبراني والبيهقي ومتابعة محمد بن الفضل التي أخرجها الحاكم أيضا من جهته عن ابن جريج لا يعتد بها فابن الفضل لا يصلح للمتابعة ولا يعتبر بحديثه للاتفاق على ضعفه واتهامه بالكذب. ولكن لحديث ابن عباس شاهد رواه الطبراني أيضا في معجمه الأوسط من رواية شبل بن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن جده عن أبي هريرة مرفوعا (أنا عربي والقرءان عربي وكلام أهل الجنة عربي ) وهو مع ضعفه أيضا أصح من حديث ابن عباس، وأخرج أبو الشيخ في الثواب بسند ضعيف عن عطاء بن أبي ميمونة عن أبي هريرة مرفوعا (أحبوا العرب وبقاءهم فإن بقاءهم نور في الإسلام وإن فناءهم ظلمة في الإسلام) وفي حب العرب أحاديث كثيرة أفردها بالتأليف العراقي منها ما في الأفراد للدراقطني عن ابن عمر رفعه (حب العرب إيمان وبغضهم نفاق) وعن أنس مثله بزيادة أخرجه الديلمي وعن البراء أخرجه البيهقي في الشعب ولكنه قال إن المحفوظ من حديث البراء معناه في الأنصار قال وإنما يعرف هذا المتن من حديث الهيثم بن جماز عن ثابت عن أنس يعني كما أخرجه الديلمي ، ومنها ما للبيهقي أيضا من حديث زيد بن جبير عن داود بن الحصين عن أبي رافع عن أبيه عن علي مرفوعا (من لم يعرف حق عترتي والأنصار فهو لأحد ثلاث إما منافق وإما لزنية وإما لغير طهور) يعني حملته أمه على غير طهور وقال زيد غير قوي في الرواية.انتهى
قال السيوطي في الجامع الصغير، المجلد الأول ،باب: حرف الألف: "صحيح" اهـ

قال العجلوني في كشف الخفاء، حرف الهمزة، الهمزة مع الحاء المهملة: "أحبوا العرب لثلاث: لأني عربي، والقرءان عربي، وكلام أهل الجنة عربي". وفي لفظ "وكلام أهل الجنة في الجنة عربي"، قال في الأصل رواه الطبراني والحاكم والبيهقي وآخرون عن ابن عباس مرفوعا بسند فيه ضعيف جدا، ورواه الطبراني أيضا عن أبي هريرة مرفوعا بلفظ: أنا عربي والقرءان عربي وكلام أهل الجنة عربي، وهو مع ضعفه أقوى من حديث ابن عباس، وأخرجه أبو الشيخ بسند ضعيف أيضا عن أبي هريرة مرفوعا بلفظ: أحبوا العرب وبقاءهم، فإن بقاءهم نور في الإسلام، وإن فناءهم ظلمة في الإسلام، ورواه الدارقطني عن ابن عمر بلفظ: حب العرب إيمان وبغضهم نفاق، ورواه الدارقطني أيضا عن علي صفحة  بلفظ: من لم يعرف حق عترتي والأنصار والعرب فهو لأحد ثلاث، إما منافق، وإما لريبة، وإما لغير طهور يعني حملت به أمه في الحيض أو هو ولد زنا، وقد وردت أخبار كثيرة في حب العرب يصير الحديث بمجموعها حسنا، وقد أفردها بالتأليف جماعة منهم الحافظ العراقي ومنهم صديقنا الكامل السيد مصطفى البكري، لا زالت علينا عوائد الأفضال تجري، فإنه 
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
https://saagartimes.blogspot.com/2019/08/blog-post_26.html


No comments:

Post a Comment