دعائے شب براءت
حسب معمول خانقاہ شریف مجددیہ، بھوپال
ماہ شعبان کی پندرھویں شب کو ممکن ہوسکے تو غسل کرکے ورنہ تازہ وضو کرکے مغرب کے بعد یا عشاء کے بعد یا رات کے کسی بھی وقت میں صبح صادق سے پہلے تک حسب ذیل ترکیب سے اس دعا کو پڑھا جائے۔ ابتداء شب میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔
ترکیب یہ ہے:-
پہلے دو رکعت نماز نفل بہ نیت درازی عمر بتوفیق خیر ادا کئے جائیں، سلام پھیرنے کے بعد ایک بار سورۂ یٰسٓین شریف پڑھی جائے۔ پھر دو رکعت نماز نفل بہ نیت دفع بلیات و امراض ادا کئے جائیں، اور سلام پھیرنے کے بعد ایک بار سورۂ یٰسٓین شریف اور ایک بار یہ دعا پڑھی جائے۔ پھر دو رکعت نماز نفل بہ نیت استغنا عن الخلق یعنی اللہ تعالی مخلوق کی محتاجى سے محفوظ رکھے ادا کئے جائیں۔ اور سلام پھیرنے کے بعد ایک بار سورۂ یٰسٓین شریف اور ایک بار یہ دعا پڑھ کر اپنی مرادیں، فلاح دارین اور عافیت جسمانی و روحانی اللہ تعالی سے مانگی جائے اور جملہ مؤمنین و مؤمنات کے لئے بھی دعائے رحمت و مغفرت کی جائے
نوٹ:-یہی عمل حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمة اللہ علیہ
کے خاندان کا بھی ہے۔
دعاء یہ ہے:-
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللھم یاذاالمن ولا یمن علیہ، یا ذا الجلال و الاکرام، یاذاالطول والاحسان،لاالہ الا انت ظھر اللاجئین، و جار المستجیرین، و امان الخائفین، اللھم ان کنت کتبتنی عندک فی ام الکتاب دریا او محروما او مطرودا او مقترا علی فی الرزق،فامح اللھم بفضلک شقاوتی و حرمانی وطردی واقتار رزقی،واثبتنی فی ام الکتاب سعیدا مرزوقا موفقا للخیرات فانک قلت وقولک الحق فی کتابک المنزل علی لسان نبیک المرسل، یمحو اللہ مایشاء ویثبت وعندہ ام الکتاب، الھی بالتجلی الأعظم فی لیلۃ النبی من شعبان المکرم، التی یفرق فیھا کل امر حکیم ویبرم، نسئلک اللھم ان تکشف عنا من البلایا و الامراض مانعلم ومالا نعلم وماانت بہ اعلم، انک انت الاعز الاکرم، ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنہ وقنا عذاب النار، وصلی اللہ تعالی علی سیدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
طالب دعا:-محمد انور انصاری ندوی، بھوپال
No comments:
Post a Comment