کیا
النمل مخلوقِ مدھش
کو بطور غذا استعمال کرنا حلال ہے؟
چلتے ہوئے انگور یا honey pot چیونٹیاں جو دیکھنے میں بالکل انگور کے دانے جیسی لگتی ہیں جبکہ یہ چیونٹیاں اصل میں خاص قسم کی کارکن چیونٹیاں (repletes) ہیں کے جن کو باقی کی کارکن چیونٹیاں کافی مقدار میں پھولوں کا رَس پودوں سے نکلنے والا مادہ اور کچھ کیڑوں سے نکلنے والا میٹھا قطرہ جس کو honeydew کہا جاتا ہے کھلادیتی ہیں جس سے انکے پیٹ سوجھ کر انگور کے دانے جتنا ہوجاتا ہے. ان کو کالونی کے اندر خاص خانوں میں مشکل وقت کے لئے رکھا جاتا ہے.. ضرورت پڑنے پر دوسری چیونٹیاں ان کے انٹینا سے اپنا انٹینا مَس کرتی ہیں اور شہد بھری چیونٹیاں خوراک کو معدے سے منہ میں لاکر انکے حوالے کردیتی ہیں.. دوسری کالونی کی چیونٹیاں اکثر ان کو چوری کرکے لے جاتی ہیں..
یہ چیونٹیاں, چیونٹیوں کے مختلف ذیلی خاندانوں کے اندر پائی جاتی ہیں مثلاً
Camponotus ,Cataglyphis ,Leptomyrmex ,Mel-ophorus ,Myrmecocystus ,Plagiolepis,
Prenolepis..
یہ چیونٹیاں جنوبی امریکہ افریقہ آسٹریلیا نیومیکسیکو اور آریزونا میں پائی جاتی ہیں..
ان میں سے کچھ انواع مثلاً Melophorus bagoti اور Camponotus spp کو کھایا جاتا ہے. کالونی کو 2 سے 3 میٹر گہرائی میں کھودا جاتا ہے اور ان چیونٹیوں کو نکال کر خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ... ان کا ذائقہ انتہائی میٹھا ہوتا ہے... سوال یہ ہے کہ کیا انھیں بطور غذا استعمال کرنا حلال ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں
ایس اے ساگر
الحواب وباللہ التوفیق:
ایسے حشرات الارض اور کیڑے مکوڑے جن میں بہتا ہوا خون نہ ہو ان کا خارجی استعمال تو پاک وحلال ہے یعنی وہ اگر پانی وغیرہ میں گرجائیں تو پانی ناپاک نہیں ہوگا
باقی ان کیڑے مکوڑوں کا داخلی استعمال یعنی غذا کے طور پہ کھانا حرام و ناجائز ہے.
صرف استثنائی طور پر ٹڈی دل کی حلت روایات سے ثابت ہے.
کیڑے مکوڑے کے کھانے کی حرمت پہ ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے، ہاں مالکیہ کے یہاں بعض روایت کے بموجب کراہت میں کچھ تخفیف ہے.
شہد والی چیونٹی یا اس طرح کی دوسری حشرات دنیا کے مختلف ممالک میں بھلے بطور غذا استعمال کی جاتی ہوں.
لیکن طبعیت سلیمہ ان کیڑے مکوڑے کے کھانے سے ابا کرتی ہے؛ اس لئے شرعی نقطہ نظر سے بھی ان کا داخلی استعمال جائز نہیں ہے:
وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنزِلَ مَعَهُ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الاعراف : 157)
واللہ اعلم
شکیل منصور القاسمی
http://saagartimes.blogspot.com/2020/04/blog-post_90.html?m=1
No comments:
Post a Comment