اگر تشہد کا کوئی لفظ چھوٹ جائے؟
اگر کسی سے تشھد کا کوئی ایک جملہ چھوٹ جائے مثلاً (والطيبات) تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟
رہنمائی فرمائیں
الجواب وباللہ التوفیق:
دونوں قعدوں میں مکمل تشہد پڑھنا واجب ہے
ایک لفظ بھی چھوڑ دینے سے ترک واجب ہوگا اور سجدہ سہو کرنا ضروری ہوگا
مراقي الفلاح مع الطحطاوي میں ہے :
ويجب قراءة التشهد فيه أي في الأول في الصحيح إلخ ....
فيسجد للسهو بترك بعضه ككله كما في الدر .
(طحطاوي على المراقي ص ٢٥١ط ديوبند )
والله أعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment