موصولہ اطلاع کے مطابق زیر نظر تصویر اظہار احمد پیلی بھیت کی ہے جنھیں کل بروز جمعہ ٹھیک ساڑھے بارہ بجے کھجوری روڈ پشتہ پر شرپسندوں نے خوب مارا پیٹا یہاں تک کہ سر بھی پھوڑ دیا. ان کے علاوہ کئی مسلمان راہ گیروں کو بھی شناخت کر کر کے زود کوب کیااور متعدد گاڑیوں میں آگ لگا دی . اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء ہند کا پانچ رکنی وفد بچشم خود حالات کا جائزہ لینے موقع پر پہنچا اور زخمی اظہار احمد سے ملاقات کی جو ابھی مدرسہ غوث الثقلین نیا عثمان پور میں مقیم ہیں. یہ پوجا کالونی سے اپنے رشتہ دار سے ملاقات کر کے لوٹ رہے تھے. . وفد نے مشاہدہ کیا کہ ان کا سر پھوڑ دیا گیا ہے پیٹ اور پیٹھ پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے. جس کے سبب متعدد مقامات پر گہرے زخم آگئے ہیں. اس حادثہ سے وہ اتنے خوف زدہ ہیں کہ اب تک ایف آئی آر بھی درج نہیں کراوائی ہے جبکہ تھانہ ٹھیک اس مدرسے کے سامنے ہے . وفد نے انھیں ہمت بندھائی اور قانونی کارروائی کرنے کی ہر ممکن کوشش کر نے کی یقین دہانی کروائی. وفد کی قیادت قائم مقام ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے کی اور حضرت مولانا غیور احمد قاسمی . حضرت مولانا جمال قاسمی . حضرت مولانا عرفان قاسمی اور راقم الحروف محمد یاسین قاسمی وفد میں شامل رہا. اور جمعیۃ علمائے ضلع دہلی کے نائب صدر حضرت مولانا عابد کی رہبری کی.
No comments:
Post a Comment