Saturday 22 August 2015

روہنگیا مسلمانوں کے زخموں پر مرہم

 پریشا ن حا ل بے وطنوں پر جمنا پا ر کا علا قہ مہربان
مفتی ظفرا لدین صدر جمعیة علماءصوبہ دہلی کی قیا دت میں سا بقہ روایا ت کے مطا بق علما جمنا پا ر کا ایک موقر وفد واکھلا میں واقع کا لندی کنج بر ما ئی مہا جرین کیمپ پہنچا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ وفد میں مولانا محمد داود ظفر اسعدی ، مفتی عبدالواحد، مفتی محمدآصف، حاجی جمیل مولی، حاجی عبدالعزےز ملک اورمولانا غیور احمد قاسمی وغیرہ موجود تھے۔حلکہ شا ستری پا رک کی جا نب امدادی سامان برماکے مہاجرین میں تقسیم کیا گیا جس میں ساٹھ واٹر کولر، ساٹھ بالٹی مع مگ اور بچوں کیلئے مٹھائی اور ٹافیاں دی گئی ہیں۔مفتی ظفرالدین نے کہا کہ ان حضرات کی خبر گیری کرنا ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے ، اللہ کے دئے ہوئے مال میں ان لوگوں کا بھی حصہ ہے ۔تقریباً تین برس سے یہ حضرات منظر عام پر تبھی سے حتی المقدور ان کی خبر گیری کی کوشش کی جارہی ہے جو ان لوگوں کی ضرورت کے حساب سے بہت ناکافی ہے۔
دہلی کی مختلف کالونیوں میں یہ حضرات قیام پذیر ہیں اہل علاقہ کو چاہئے کہ مدارس کے ذمہ داران ائمہ مساجد کو ساتھ لیکران کی پرےشانیوں میں ہاتھ بٹائیں عوامی نمائندوں ،ایم ایل اے ،کونسلر ،ایم پی یہ حضرات بھی انسانی ہمدردی کے جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کی مدد کریں۔مولانا محمد داو ظفر اسعدی نے کہا کہ مسلمان دہلی ان لوگوں کو سماجی دھارے میں لائیں ان حضرات کو دہلی کی مختلف جگہوں پر کرائے مکان میں مستقل کرنے میں مدد کریں تاکہ ان کے بچے بھی ہمارے بچوں کی طرح تعلیم حاصل کرسکیں ۔انہوں نے دعوت و تبلےغ کے ذمہ داروں سے مخلصانہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اصحاب خیر صاحب ثروت لوگوں کی جماعت روانہ کریں اور دین سکھانے کیلئے مستقل ساتھیوں کی ذمہ داری لگائیں۔
فتویٰ آن لائن کے ذمہ دار مفتی عبدالواحد اورمفتی محمد آصف نے کہا کہ جلد ہی ان حضرات مزید کوشش کی جائے گی ۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے ان تمام حضرات کیلئے خصوصی دعا کی درخواست کی ،جو لوگ ان حضرات کی خدمت میں شریک ہیں۔ مستند اداروںکے ذریعہ ان مہا جرین کی جو ضروریا ت آ پ تک پہنچے اس میں فراخ دلی کا مظا ہر ہ کریں اور اپنے اداروں مسا جد کے سا تھ ان مہا جرین کو مر بو ط کر یں ۔واضح ہوکہ تقریباً تین سال جمعیة علماصوبہ دہلی برمائی مہاجرین کی وقفہ وقفہ میں ان کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہے۔ اس مو قع پر مولانا محمد داود ، ظفر اسعدی مہتمم مدر سہ باب العلو م ، مفتی عبد الواحد ڈائریکٹر فتو ی آ ل لا ئن شا ستری پا رک ، مفتی محمد آ صف تر جما ن گورنر آ فس ، حا جی جمیل عرف مولی جا مع مسجد واحد ، جا جی عبد العزےز ملک سا شتری پار ک ، مولانا غیور احمد قا سمی کیمپ کے اراکین محمد ہا رون ، محمد سلیم اور عبدالکریم عبد اللہ وغیر ہ موجود تھے ۔








مفتی ظفر الدین ، مولانا غیور احمد قا سمی ،مولانا محمد داود ظفر اسعدی اور جمعیة کے عہدیداران سامان تقسیم کرتے ہوئے۔

No comments:

Post a Comment