یکم اگست 2015 کی شام جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی دہلی میں مسلمانان ہند کے سب سے مؤقر ایوارڈ "شاہ ولی اللہ ایوارڈ" کو تفویض کرنے کی باوقار محفل منعقد ہوئی. اس سال دیے جانے والے گیارہویں ایوارڈ کا موضوع تھا "تعلیم : اسلامی تناظر میں". یہ ایوارڈ ملت اسلامیہ ہندیہ کے قائد اعلی مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی خدمت میں پیش کیا گیا. مولانا نے ایوارڈ لینے کے لیے دہلی میں مقیم ڈاکٹر شاہ عبادالرحمان نشاط (سابق پروفیسر شعبہء انگریزی ام القری یونی ورسٹی، مکہ مکرمہ) کو اپنا نمائندہ بنایا تھا. انھوں نے یہ ایوارڈ وصول کیا اور حضرت مولانا کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا. پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا عبدالوہاب خلجی، جسٹس احمدی، مولانا عبداللہ مغیثی، ڈاکٹر سید فاروق، ڈاکٹر محمد منظور عالم اور سعودی سفارت خانے سے نکلنے والے رسالے کے مدیر اعلی موجود تھے. سبھی لوگوں نے صاحب اعزاز یعنی حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی کی شخصیت، ان کے حکمت و تدبر، اعتدال و توازن اور ثقاہت کا ذکر کیا اور کہا کہ ایسی جامع و متوازن شخصیت کوئی اور نظر نہیں آتی. سب نے اپنی اپنی گفتگو میں حضرت مولانا کی درازی عمر کی دعا کی.
(اجمل فاروق)
Sunday, 2 August 2015
مولانارابع کو شاہ ولی اللہ ایوارڈ تفویض
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment