Sunday 29 March 2020

کیا چاند الٹا ہوگیا ہے؟

کیا چاند الٹا ہوگیا ہے؟

سوال: آج بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، میں نے بھی دیکھا، مجھے بھی الٹا نظر آیا، آپ بتائیں کہ ایسا کیوں ہے؟ 
مستفتی: 
جاوید احمد، 
لہر پور، سیتا پور

بسم اللہ الرحمن الرحیم، 
الجواب وباللہ التوفیق:۔ 
ابھی ۲؍ بجے سے پہلے احقر کے پاس متعدد لوگوں کے فون آئے، انہوں نے بھی یہی کہا کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، ایسا کیوں؟ احقر بھی گھر سے باہر نکلا اور چاند دیکھا تو معلوم یہ ہوا کہ چاند حسب معمول سیدھا نکلا ہوا ہے، الٹا نہیں ہے؛ البتہ لوگ الٹے ہوکر دیکھ رہے ہیں، یعنی: عربی مہینہ کی انتیسویں یا تیسویں تاریخ میں چاند دیکھنے کا طریقہ  یہ ہوتا ہے کہ چاند دیکھنے والی کی پشت مشرق کی طرف اور چہرہ مغرب کی طرف ہوتا ہے اور اسی حساب سے لوگوں کے ذہنوں میں چاند کی ہیئت بیٹھی ہوئی ہے۔ اور اِس وقت(۲؍ بجے، دوپہر) ابھی چاند مشرق کی طرف ہے؛ کیوں کہ آج عربی مہینہ کی ۳؍ تاریخ ہے؛ اس لیے مغرب کی طرف پشت کرکے اور مشرق کی طرف رخ کرکے دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انھیں چاند الٹا نظر آرہا ہے، یہی چاند آج رات جب مغرب کی طرف پہنچے گا اور چاند دیکھنے والا مشرق کی طرف پشت اور مغرب کی طرف رخ کرکے دیکھے گا تو ۲۹ یا ۳۰؍ تاریخ کی طرح ہی نظر آئے گا؛ لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ چاند دیکھنے کی سمت درست کریں، نہ کہ خود الٹی سمت ہوکر چاند کو الٹا سمجھنے کی کوشش کریں ۔فقط واللہ تعالی أعلم، 
کتبہ: محمد نعمان سیتا پوری غفرلہٗ،
 ۲؍ شعبان، سنہ: ۱۴۴۱ھ، 
بہ روز: شنبہ، بہ وقت: ۲؍ بجے، ۱۲ منٹ۔
--------
کیا آپ جانتے ہیں نصف کرہ جنوبی میں چاند الٹا نظر آتا ہے؟
فلکیات ایک شاندار مضمون ہے. اس کارخانہِ قدرت میں ایسے ایسے حیرت کدے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے. آپ جیسے جیسے مطالعہ کرتے جاتے ہیں آپ اس کے سحر میں گرفتار ہوتے جاتے ہیں.
ایسا ہی ایک حیرت انگیز مظہر چاند کے ساتھ جڑا ہے. جب آپ جنوبی نصف کرہ میں چاند کو دیکھتے ہیں تو وہ آپ کو الٹا نظر آتا ہے.
وضاحت:
دراصل شمالی نصف کرہ کی نسبت جنوبی نصف کرہ میں آپ کا پوائنٹ آف ویو بدل جاتا ہے. اس کو مزید سمجھنے کیلئے یہ تصویر دیکھیں.

ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم rotate ہوگے مگر درحقیقت چاند کو لے کر شمالی نصف کرہ کی نسبت ہمارا اینگل کافی زیادہ بدل جاتا ہے جس بنا پر ہمیں چاند الٹا نظر آتا ہے
اوائل تاریخوں کا چاند زیادہ مسحور کن نظر آتا ہے کیونکہ کریسنٹ الٹا نظر آنا زیادہ نوٹس کیا جاتا ہے.
چاند کا پلین تقریباً خط استوا پر ہے اس لئے اگر آپ خط استوا سے کریسنٹ کو دیکھیں گے تو ویسا ہی نظر آئے گا جیسے ہمارے موبائل میں سمائل ایموجی ہوتا ہے.
ایسا صرف چاند کے ساتھ نہیں ہے، کوئی بھی ستارہ، نیبولا یا گلیکسی وغیرہ اگر خط استوا کے پلین پر ہوگی تو وہ جنوبی نصف کرہ میں شمالی کی نسبت الٹی نظر آئے گا نیچے orion constellation کی تصویر دی گئی ہے جو کہ شمالی نصف کرہ میں جنبونی نصف کرہ کی نسبت الٹی نظر آتی ہے۔
تحریر: محمد سلیم
http://saagartimes.blogspot.com/2020/03/blog-post_29.html?m=1

No comments:

Post a Comment