Saturday 14 December 2019

اسلام کی کامل عمارت شریعت طریقت اور سیاست پر مشتمل

اسلام کی کامل عمارت شریعت طریقت اور سیاست پر مشتمل 
قاری محمد طیب صاحب رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں، جس کا مفہوم ہے:
"اسلام کی تین باتیں ہیں۔۔ 
1۔ شریعت 
2۔ طریقت 
3۔ سیاست۔۔۔ 
یہ تین چیزیں اکٹھی ہوں گی تو اسلام کی کامل عمارت بنے گی۔۔!"
شریعت۔۔ یہ راستہ ہے، راستہ ہی نہ ہو تو چلوگے کس پر؟
طریقت۔۔ یہ راستے پہ چلنے کے اصول سکھاتا ہے۔۔ راستہ ہو اور چلنے کا ڈھنگ نہ آئے تو سفر کیسے کروگے؟
سیاست۔۔ راستے میں جو مشکلات آتی ہیں ان کو دور کرنے کا نام سیاست ہے۔۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ ایک راستے پہ چل رہے ہیں۔۔ مشکل مرحلہ آگیا، پتھریلی زمین آگئی، جھاڑیاں آگئیں۔۔ تو وہاں ڈنڈا اور ہتھوڑا وغیرہ لینا پڑتا ہے۔۔ جب آپ یہ استعمال کریں گے تو شور بھی آئے گا۔۔ اسی لئے سیاست کے میدان میں ذرا شوروغوغا رہتا ہے۔۔ یہ تینوں چیزیں ہونگی تو اعتدال ہو گا۔۔!
اگر صرف شریعت ہے اور طریقت وسیاست معاون نہیں ہیں، تو نفسِ شریعت سے وابستہ ہوجانے والا شخص تنگ نظر ہوا کرتا ہے۔۔ وہ پھر بند حجرے کا ملّاں ہوتا ہے اور دوسری بات ماننے کو تیار نہیں ہوتا۔۔!
اگر صرف طریقت ہو اور شریعت وسیاست معاون نہ ہوں، تو پھر یہ (صوفی نما) لوگ دوسروں کو بند حجروں کی طرف کھینچتے ہیں۔۔ مریدوں کو بند کمروں میں کھینچنا اور قید کردینا،.یہ رہبانیت ہے، اسلام کا مزاج نہیں ہے۔۔ اسلام کا مزاج گھروں سے نکل کر محلّوں، شہروں، صحراؤں، دریاؤں، جنگلوں اور پہاڑوں میں جاکر ان پر مسلط (مسخر) ہونا ہے۔۔ وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا (70) (اور بیشک ہم نے بنی آدمؑ کو عزت بخشی، اور ان کو خشکی اور سمندر میں سواری دی اور ان کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں، اور ہم نے اپنی بہت سی مخلوقات پر انہیں فضیلت بخشی – سورۃ الاسراء ـ (70) ۔۔ 
لہٰذا صرف طریقت اور پیری مریدی آپ کو رہبانیت کی طرف لے جاتی ہے۔۔ یہ اسلام کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی۔۔!
اگر صرف سیاست ہو اور شریعت وطریقت اس کے ہمراہ نہ ہوں، تو پھر تکبر اور نخوت پیدا ہوتی ہے ۔۔ نِرے سیاستدانوں کو دیکھ لیں، سب متکبر ہوتے ہیں ۔۔ مزاج میں تکبر آجاتا ہے ۔۔ !
اس اصول کی بنیاد پر ہمیں اپنے اندر جامعیت پیدا کرنی ہے۔۔ لہذا، مدرسہ ہو، جماعت ہو یا خانقاہ ہو، ان میں یکجائیت ہوگی تو تحریک مکمل ہوگی۔۔ !!
(مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ایک بیان سے ماخوذ ومرتب)



No comments:

Post a Comment