Thursday 9 February 2017

عورتوں کی نماز

نماز پڑھنے کا طریقہ عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق
س:
نماز کا طریقہ بیان فرما دیجیے گا اور یہ بھی کہ عورتوں اور مردوں کی نماز کے متعلق کیا حکم ہے؟ بعض مسالک فکر کہتے ہیں کہ عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق کسی حدیث سے ثابت نہیں، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
ج:
1- خواتین کی نماز کا طریقہ مردوں کے طریقہ سے جدا ہونا بہت سی احادیث اور آثار صحابہ و تابعین رضوان اللہ علیھم اجمعین سے ثابت ہے، اور چاروں ائمہ کرام امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد رحمھم اللہ اس پر متفق ہیں۔ تفصیل کے لیے درج ذیل کتب ملاحظہ فرمائیں:
صحیح مسلم، سنن الترمذی، جامع المسانید، مجمع الزوائد، سنن کبریٰ للبیھقی، اعلاء السنن، کنز العمال، المصنف لابن ابی شیبہ، منیۃ المصلی، السعایۃ، الھدایۃ، شرح المھذب، المغنی۔
2- نماز پڑھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کرکے قبلہ رخ کھڑے ہوں اور نماز کی نیت کرکے اللہ اکبر کہیں اور اللہ اکبر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اٹھائیں پھر ناف کے نیچے اس طرح باندھیں کہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے حلقہ بناتے ہوئے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑیں اور باقی تین انگلیاں کلائی کے اوپر رکھیں، اور یہ دعا پڑھیں: سبحانک اللھم و بحمدک و تبارک اسمک و تعالیٰ جدک و لا الٰہ غیرک پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھیں اور و لا الضآلین کے بعد آمین کہیں، پھر بسم اللہ پڑھ کر کوئی سورت پڑھیں، قیام کی حالت میں نگاہ سجدہ کی جگہ پر رہے۔ پھر اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائیں اور سبحان ربی العظیم تین، پانچ یا سات مرتبہ کہیں اور رکوع میں دونوں گٹھنوں کو اس طرح پکڑیں کہ ہاتھ کی انگلیاں کھلی رہیں، بازو پہلو سے الگ رہیں اور کمر، بازو اور ٹانگوں میں کوئی خم نہ ہو، سر سیدھا ہو، نہ بہت جھکا ہوا ہو اور نہ بہت اونچا ہو، اور نظریں دونوں پیروں کے درمیان ٹکی ہوں۔ پھر سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد کہتے ہوئے سر کو اٹھائیں، جب خوب سیدھے کھڑے ہوجائیں تو پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جائیں، زمین پر پہلے گھٹنے رکھیں، پھر ہاتھ اور پھر ناک اور پیشانی دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھیں، سجدہ خوب کھل کر کریں اور پیٹ کو رانوں سے اور باہوں کو پہلو سے جدا رکھیں، کہنیاں زمین سے اوپر اٹھی ہوں، ہاتھوں کی انگلیاں قبلہ رخ اور خوب ملی ہوئی ہوں، دونوں پیر زمین پر جمے ہوئے ہوں اور ان کی انگلیاں قبلہ کی طرف قدرے مڑی ہوئی ہوں اور نگاہ ناک کی نوک پر ٹکی ہو۔ سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ سبحان ربی الاعلیٰ کہیں۔ پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھیں اور داہنا پیر کھڑا رکھ کے، بائیں پیر پر بیٹھ جائیں، جب خوب اچھی طرح بیٹھ جائیں تب اللہ اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ بھی اسی طرح کریں،
پھر اللہ
.......
http://googleweblight.com/i?u=http://www.banuri.edu.pk/readquestion/namaz-parhnay-ka-tareqa-orton-or-mardon-ki-namaz-may-faraq/2013-07-31&rqid=JB0CquvL
........
http://googleweblight.com/i?u=http://library.ahnafmedia.com/18-masail-aur-dalail/658-mard-aoret-namaz-farq&rqid=rYiHOTqY
.......
http://majzoob.com/1/13/133/1330760.htm

اس لنک میں بھی مسائل ہیں

No comments:

Post a Comment