Sunday 25 January 2015

چاند کے متعلق کچھ بہت ہی دلچسپ و عجیب معلومات

چاند کے متعلق کچھ بہت ہی دلچسپ و عجیب معلومات۔میں آج آپ کو چاند کے متعلق کچھ ایسی باتیں بتانے لگا ہوں جن میں سے اکثر آپ نے کبھی نہیں سنی ہوں گی۔ )سوائے ان لوگوں کے جو آسٹرانومی)Astronomy( کے طالب علم ہیں(سائنس دانوں کے مطابق
۔1۔چاند ہمارے سولر سسٹم کا پانچواں بڑا سیّارہ ہے
۔2۔اگر کسی انسان کا وزن دنیا میں 100 پؤنڈز ہے، تو چاند پر اس کا وزن صرف 16عشاریہ 6 پونڈ رہ جاۓ گا
۔3۔اس طرح اگر کوئی چاند پر اچھلنے کی کوشش کرے، تو وہ دنیا کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ اونچا اچھل سکتا ہے
۔4۔ اسی طرح چاند پر انسان 6 گنا زیادہ بھاری وزن اٹھا سکتا ہے
۔5۔ چاند کی قوت ثقل یا کشش کا اثر سمندر کی لہروں پر بھی پڑتا ہے۔ اگر آپ سمندر کی کنارے پر ہو، اور آپ کے بالکل اوپر چاند ہو، تو آپ کے پاسسمندر کی لہریں اور بھی تیزی سے آئیں گی
۔6۔ زمین سے ایک وقت میں چاند کی ایک ہی سائیڈ ہی دیکھی جا سکتی ہے.یعنی ہم اس کے دائیں بائیں یا پیچھے سے یا اوپر سے نہیں دیکھ سکتے
۔7۔ زمین سے چاند اور سورج دیکھنے میں ایک ہی سائز کے لگتے ہیں، لیکن سورج چاند سے 400 گنا زیادہ بڑا ہے
۔8۔ چاند زمین سے کوئی دو لاکھ چالیس ہزار میل دور ہے
۔9۔ اس کا قطر 2163 میل ہے
۔10۔ چاند کے متعلق ابتدائی تحقیقات گلیلیو نے 1609ء میں کیں۔ اس نے بتایا کہ چاند ہماری زمین کی طرح ایک کرہ ہے
۔11۔اس نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ چاند پر پہاڑ اور آتش فشاں پہاڑوںکے دہانے موجود ہیں
۔12۔اس میں نہ ہوا ہے نہ پانی اور نہ ہی کوئی سبزہ۔ جن کے نہ ہونے کے باعث چاند پر زندگی کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے
۔13۔دن کے وقت اس میں سخت گرمی ہوتی ہے اور رات سرد ہوتی ہے۔ یہ موسمی تبدیلی ایک گھنٹے کے اندر اندر واقع ہو جاتی ہے
۔14۔چاند کادن ہمارے پندرہ دنوں کے برابر ہوتا ہے
۔15۔ یہ زمین کے گرد 29 یا 30 دن میں اپنا ایک چکر پورا کرتا ہے
۔16۔چودہ دنوں میں سورج اس پر چمکتا ہے تو اس کا درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچتا ہے
۔17۔امریکہ کے مطابق20 جولائی 1969ء کو نیل آرم سٹرانگ وہ پہلے انسان تھے جس کے قدم چاند پر پڑے۔جبکہ ایک سروے کے مطابق چھ فیصد امریکی اور بیس فیصد روسی آج بھی اس بات پہ یقین رکھتے ہیں۔ کہ چاند پر آج تک کسی انسان نے قدم نہیں رکھا
۔18۔ہمیں زمین سے کسی ایک وقت میں چاند کا تقریباًً 41 فی صد حصہ ہی نظر آتا ہے اگر چہ چاند پورا ہی کیوں نہ ہو
۔19۔اگر زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جائے تو جزوی یا مکمل چاند گرہن لگتا ہے۔ اس وقت چاند سیاہ یا سرخی مائل نظر آتا ہے۔ اگر چاند سے زمین کو دیکھا جائے تو زمین ہمیشہ آسمان میں ایک ہی جگہ نظر آتی ہے
۔20۔چاند پر سب سے پہلے اپالو -2 اتارا گیا تھا۔ اس کی سر زمین سے جو نمونے اکھٹے کیے گئے ان کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کی ان میں کثیر مقدار میں لوہا، ٹیٹانیم، کرومیم اور دوسری بھاری دھاتیں پائی جاتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment