Wednesday 25 February 2015

ایک سیکند کااضافه

30 جون کو انٹرنیٹ اور دیگر کئی سروسز کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے، ہوشیار ہو جائیں اور 30 جون کو انٹرنیٹ سے دور رہیں۔ سائنسدانون کے مطابق زمین کی گردش کم ہونے کے باعث اس سال کے دورانیے میں ایک سیکنڈ کا اضافہ ہوگا اسی لیے 30 جون کے دن کا دورانیہ 86401 سیکنڈ ہوگا، زمین کو گردش مکمل کرنے کیلیے 24گھنٹے اور ایک لمحے کا مختصر حصہ درکار ہوتا ہے، یہ لمحہ کئی سال میں ایک سیکنڈ کے برابر ہو جاتا ہے جسے لیپ کا سیکنڈ کہتے ہیں لیپ سیکنڈ شامل کرنے کا سلسلہ 1972 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک یونیورسل ٹائم میں 25 مرتبہ ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا، اس سال بھی 30 جون کو رات12 بجے گھڑی میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا لیکن یہ خطرے سے خالی نہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سیکنڈ کا اضافہ ہونے سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment