Sunday 22 February 2015

صحت کا حصول

1. رات سونے سے پہلے دانت صاف کریں، کوشش کریں کہ دانتوں کی صفائی آپ کا آخری کام ہو..
2. صبح جاگ کر کم از کم دو گلاس پانی پئیں، ابتدا میں یہ مشکل لگے گا لیکن آہستہ آہستہ عادت بن جائے گی..
3. ناشتہ خوب اچھے سے کریں، اور بنا ناشتہ کیے کام پر ہرگز نہ جائیں..
4. کام اس وقت تک کریں جب تک طبیعت اس میں لگی رہے، پھر کچھ لمحے توقف کر کے دوبارہ لگ جائیں، توقف کے ان لمحات میں اپنی پسند کی ریفریشمنٹ لیں، کچھ میسر نہ ہو تو سر کسی چیز سے ٹکا کر آنکھیں موند لیں، جسم کو ڈھیلا چھوڑیں اور ناک کے ذریعے گہری سانس اندر کھینچیں اور منہ سے باہر نکالیں، مگر کوشش کریں کہ سانس نکالنے کا عمل سست ہونا چاہیے..
5. دن کا کھانا بھی اچھا کھانا چاہیے، اور کھانے کے بعد سونا اچھی صحت کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کے لئے آکسیجن، بھلے تھوڑی سی دیر کے لئے ہی کیوں نہ سوئیں، مگر سوئیں ضرور..
6. مقدور بھر کوشش کریں کہ عصر کے بعد پڑھنے لکھنے کا کام نہ کریں، بلکہ اس وقت کو کھیل کود میں صرف کریں..
7. رات کا کھانا عشاء کی نماز سے پہلے کھائیں، اور کم کھائیں، سبزیوں اور فروٹ وغیرہ کو ترجیح دیں..
8. رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں، اور پھر مندرجہ ذیل ورزش کیا کریں..
سیدھا کھڑے ہو کر اپنے دونوں ہاتھ تتلی کے اڑنے کی طرز پر کھولیں اور بند کریں، پھر انہیں پرندے کی پرواز کی شکل اوپر نیچے حرکت دیں.. پھر اپنے سر کو دائیں بائیں، اوپر نیچے اور آگے پیچھے اس طرح حرکت دیں کہ گردن اور ارد گرد کے سارے پٹھے متحرک ہو جائیں.. پھر جس طرح انگڑائی لیتے وقت انسان اپنے جسم کو بنا جھٹکا دیے کھینچتا ہے، بالکل اسی طرح اپنے پورے جسم کو حرکت دیں، یہ سارا عمل باقاعدہ ورزش کی طرح کرنا ضروری نہیں مگر یہ بہت ضروری ہے کہ پورے جسم کے پٹھے متحرک ہو جائیں..
9. رات میں دودھ والی چائے ہرگز نہ پئیں، ضرورت ہو تو سبز چائے پی لیا کریں، صاحب استطاعت حضرات اس کے ساتھ خشک موہ جات استعمال کریں تو دیگر فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں..
10. بستر پر جا کر فورا نہ لیٹیں، بیٹھ کر اپنے معاملات کے بارے میں سوچیں، خود احتسابی کریں، مسنون اعمال کریں، اور جب سونے کا من ہو تب لیٹیں، تکیہ کبھی بھی زیادہ اونچا اور سخت استعمال نہ کریں، ناہموار بستر پر نہ سوئیں، اور سب سے اہم بات یہ ہیکہ سونے کے لئے تکیے پر سر اس وقت رکھیں جب آپ کے خیالات مثبت، امید افزاء اور مسرور کن ہوں..

No comments:

Post a Comment