Monday, 8 December 2025

مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ اور مولانا احمد سعید دہلوی رحمہم اللہ کہاں آرام فرما ہیں

مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ اور مولانا احمد سعید دہلوی رحمہم اللہ کہاں آرام فرما ہیں
بہت سے حضرات کے علم میں یہ اب تک نہیں ہے کہ جمعیة علماء ہند کے پہلے صدرمحترم مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ اور جنرل سکریٹری مولانا احمد سعید دہلوی رحمہم اللہ کہاں آرام فرما ہیں۔
جمعیة علماء ہند صد سالہ تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی حالیہ مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلوی  رح کی نسبت دہلی میں منعقدہ سیمینار بھی شامل ہے۔
نئی دہلی مہرولی 8 دسمبر 2025، حالیہ منعقدہ مفتی اعظم سیمینار کے مدنظر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی و مولانا ہارون رشید قاسمی مہتمم جامعة الطیبات للبنات مہرولی دہلی و مولانا حسین احمد قاسمی مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک دہلی و ایف اے صدیقی جرنلسٹ نے مہرولی نئی دہلی خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمہ اللہ کے مزار سے بالکل متصل جمعیة علماء ہند کے پہلے صدر محترم مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ و سحبان الہند حضرت مولانا احمد سعید دہلوی سابق ناظم اعلی جمعیة علماء ہند واقع مزار کی ضمناً زیارت کی. 
حضرت قطب الدین بختیار کاکی نوراللہ مرقدہ کا مسند مرکز علم وعرفاں خانقاہی نظام تربیت و خلوت گاہ عبادت گاہ  یہیں مہرولی نئی دہلی میں ہی شعاعیں باطن و ضیاء ملکوتی سے لبریز ہوکر فیض عام بنی رہی ہیں. 
 آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر نے لال قلعہ سے الگ ہٹ کر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمہ اللہ کے لب دامن مزار سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہی لال قلعہ میں تعمیر شدہ موتی مسجد کے نقشے کے مطابق اسی انداز میں اسی نام کے ساتھ موتی مسجد تعمیر کروائی آہ ۔۔۔ غیر آباد ہے۔۔ 
اور لب مسجد ہی ایک چھوٹی سی چار دیواری میں اپنے اہل خانہ کے لئے چند قبروں کے لئے جگہ محفوظ کرلیں آہکی اہلیہ یہیں آرام کر رہی ہیں اور ٹھیک بغل میں ہی اپنی قبر کی جگہ بھی محفوظ کرلی جو آج تک خالی ہے گھاس جمی ہوئی ہے 
آہ ۔۔ افسوس بہادر شاہ ظفر کے ارمان و آرزو اور حسرت کی تکمیل نہ ہو پائی چونکہ انگریزوں نے آپکو برما جلاوطن کر دیا تھا وہیں آپکا انتقال ہوا آپکی قبر برما کی راجدھانی رنگون میں واقع ہے: 
کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لئے 
دو گز زمیں بھی مل نہ سکی کوئے یار میں 
بہر حال جمعیة علماء ہند کے صدر اول مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ و جنرل سکریٹری سحبان الہند حضرت مولانا احمد سعید دہلوی رحمہ اللہ درگاہ کے عقب میں ظفر محل کے گیٹ کے پاس ہی مدفون ہیں۔ 
رحمھم اللہ رحمة واسعہ اب یہ سبھی حضرات روز محشر کو  اٹھیں گے لیکن وہاں ہم اپنی اور دوسروں کی کسی بھی طرح کی خدمات و صفات و کارگزاری بالکل بھی بیاں نہ کرسکیں گے۔ 
جیسے ریگستانی نشیب و فراز اونچی نیچی ریگستانی چٹانوں و حد نظر لامتناہی ریت کے سلسلوں کے بیچ جاری سفر میں پانی ختم ہوچکا ہے۔ سخت دھوپ تپادینے و جھلسا دینے والی لو تپش گرمی سخت گرم ہوا ہونٹ کی چپک و تراوٹ بھی ختم ہوگئی دور دور تک پانی کا کوئی نام و نشاں نہیں۔ 
لیکن ہاں رات میں برستی شبنم جیسی کچھ نمی کے آثار ہوا میں نظر آئے ایسا لگا کہ اس پر کیف ہوا میں چھپی اس نمی سے بوند بوند ہی سہی سب کو نچوڑ لوں کاش پیاسے کی پیاس ہی بجھ جائے تڑپتی جان کو کچھ تراوٹ مل جائے ٹھیک اسی ایک بوند کی طرح بلکہ اس سے کہیں زیادہ روز محشر ایک ایک نیکی کو چھیننے جھپٹنے اور نچوڑ لینے کی جی جان سے سب کی انتھک  کوشش اور نظر ہوگی
یاد رہے کوئی پیر اپنے مرید کو اور خادم مرید اپنے پیر کو ایک چھوٹی سے ہلکی سے کمزور سی انجانے والی نیکی کی ہوا تک لگنے نہیں دے گا۔ آہ ۔۔۔ کیسی گھڑی ہوگی یہی حال پورے کنبے کا ہوگا، سب اہنی چنتا اپنی فکر میں ہوں گے۔ کسی خوش نصیب کو نامہ اعمال سیدھے ہاتھ میں ملتے ہی سب سے پہلے اپنے کنبے، اپنے گھروالوں کو دکھائے گا۔ یا اللہ، رب ذو الجلال، یا غفور یامنان، سب کو معاف فرمادے! آمین یا رب العالمین (منقول) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2025/12/blog-post.html


No comments:

Post a Comment