Friday, 12 September 2025

ہر نماز کے لئے اذان کی مخصوص طرز

 ہر نماز کے لئے اذان کی مخصوص طرز
ترکیہ میں ہر نماز کے لئے اذان کی ایک مخصوص طرز رکھی گئی ہے:
1. فجر کی اذان صبح کی ہوا کی مانند ہے۔ یہ سحر خیزی کی صدا ہے، جو نیند کی دیواریں توڑ کر دل کو بیدار کرتی ہے اور روح کو روشنی بخشتی ہے۔
2. ظہر کی اذان حجاز کے سوز میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ دن کے بیچ میں تھم جانے اور رب کے حضور جھک جانے کی یاد دہانی ہے۔
3. عصر کی اذان مصری لحن میں ہے، جو دن کے ڈھلتے لمحوں میں ایک وقار اور گہرائی پیدا کرتی ہے، گویا وقت تھم سا گیا ہو۔
4. مغرب کی اذان مختصر اور سبک ہے۔ اس میں شتابی ہے، کہ دن کے آخری لمحات ضائع نہ ہوں اور بندہ جلدی سے اپنے رب کے حضور حاضر ہو۔
5. عشا کی اذان میں ایک اداس سا سُر ہے۔ یہ دن کے اختتام کی اذان ہے، گویا رات کے پردے میں چھپتے وقت بندے کو آخری بار رب کی بارگاہ میں بلاتی ہے۔
یوں یہ پانچوں اذانیں محض آواز نہیں بلکہ وقت کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ 
( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2025/09/blog-post_12.html


No comments:

Post a Comment