Saturday, 2 August 2025

دعوت دینے والے کی روحانی طاقت پانچ چیزوں میں

حضرت 
مولانا یوسف کاندھلوی 
رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے:
دعوت دینے والے کی روحانی طاقت پانچ چیزوں میں ہے:
1. مسواک کا استعمال – جو منہ کی صفائی کے ساتھ دل کی روشنی بھی لاتا ہے۔  
2. قرآنِ کریم کی تلاوت مصحف سے – کہ آنکھوں سے الفاظ دیکھ کر پڑھنا دل پر اثر ڈالتا ہے۔  
3. ہمیشہ باوضو رہنا – طہارت دل و دماغ کو پاکیزگی دیتی ہے۔  
4. نمازِتہجد کا اہتمام – جو بندے کو رات کے سکوت میں اللہ سے جوڑتی ہے۔  
5. نگاہوں کی حفاظت – جو دل کو گناہوں سے بچاتی ہے اور ایمان میں نور بھرتی ہے۔
مولانا رحمت اللہ علیہ فرماتے:  
جس نے اپنی نظر کو قابو میں رکھا، وہ ایمان کی مٹھاس چکھے گا اور اس کے دل میں نور پیدا ہوگا۔
اور اگر نظر کی حفاظت نہ کی تو یہ پانچ بڑے نقصان ہوں گے:
1. نماز کی تکبیر اُولیٰ سے محرومی۔
2. نمازِ تہجد کی توفیق چھن جانا۔
3. رزق سے برکت کا ختم ہونا۔
4. قرآن اور دعائیں بھول جانا۔
5. ایمان کی حالت میں موت کا خطرہ زیادہ ہونا ( #ایس_اے_ساگر )