Wednesday 22 July 2015

حج وعمرہ سے متعلق ایپ Hajj & Umrha Guide

عازمین حج کی ضرورت کے مدنظر حج وعمرہ کی ادائیگی سے متعلق تمام ضروری مسائل کو جمع کرکے ایک ایپ اردو، ہندی اور انگریزی میں نئی ٹکنالوجی استعمال کرکے Professional Way پر تیار کرکے شوال 1436کے آخر میں شروع کرنے جارہے ہیں۔
اس ایپ کے انسٹال کرنے کے بعد حج وعمرہ کی کتابیں ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ محض ایک یا دو منٹ میں اس ایپ کے انسٹال کرنے کے بعد حج وعمرہ سے متعلق 3 کتابیں (حج مبرور، مختصر حج مبرور اور عمرہ کےسے کریں؟)، 9بیانات، حج وعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ، Presentation، ایک گھنٹے پر مشتمل وقفہ سوال وجواب اور 21مضامین عازمین حج کے ہاتھ میں ہوں گے، جن سے سفر کے دوران، حتی کہ مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ حج وعمرہ سے متعلق یہ تمام مضامین، بیانات اور کتابیں موجودہ زمانہ میں لاکھوں حجاج کی تعداد اور مسجد حرام ومشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں تعمیراتی تبدیلیوںکو سامنے رکھ کر حال ہی میں تحریر کی گئی ہیں۔ غرضیکہ اس ایپ کے ذریعہ عازمین حج عصر حاضر میں حج وعمرہ کی ادائیگی کیلئے صحیح رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ (www.najeebqasmi.com) کی ایپ کی چند خصوصیات
اس ایپ کو نئی ٹیکنولوجی استعمال کرکے Professional Way پر بنایا گیا ہے۔ 
Play Store میں صرف Najeeb Qasmi تحریر کرکے صرف دو منٹ میں ایپ انسٹال کی جاسکتی ہے۔
مضامین کی عبارت Unicode میں ہے، جس کی وجہ سے محض13 میگابائٹ کی یہ ایپ ہے۔
ایک مرتبہ انسٹال کرنے کے بعد یہ ایپ آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ کے بغیر چلے گی۔ 
زندگی کے مختلف پہلووں (ایمانیات، عبادات، اخلاق اور معاشرت) پر مشتمل تمام162 مضامین، 7 کتابیں اور 62بیانات آپ کے ہاتھ میں۔
حج وعمرہ کیلئے کتابیں ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، صرف یہ ایپ انسٹال کرلیں۔
تمام مضامین ایپ کا حصہ ہیں جبکہ بیانات اور کتابیں اختیاری ہیں۔
اس ایپ میں Copy-Paste کی Facility موجود ہے۔ یعنی جب چاہیں، اپنی پسند کی عبارت کی کاپی کرکے WhatsApp، SMS، Facebook اور ای میل وغیرہ میں Paste کرکے دوسروں کو ارسال کرسکتے ہیں۔ 
اس ایپ میں تلاش (Search) کا آپشن بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ یعنی آپ کو جو چیز مطلوب ہے اس کا ایک لفظ ٹائپ کرکے تلاش کرسکتے ہیں۔
اس ایپ میں موجود تمام162 مضامین کا انگریزی اور ہندی ترجمہ کرواکے اس ایپ کا Hindi & English Version بہت جلدی منظر عام پر آرہا ہے۔







No comments:

Post a Comment