Wednesday 22 July 2015

کمر کا درد اور پاؤں

اگر کمر میں درد ہوجائے تو صحت کے بہت سے سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے انسان ہر طرح کی دوائی اور درد کش ادویات کھانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ان ادویات کا وقتی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں درد سے تھوڑی دیر کے لئے نجات مل جاتی ہے لیکن اصل میں یہ ہمارے معدے اور جسم کے دیگر اعضاء کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاؤں میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں کی رگیں براہ راست ہمارے کمر کے ساتھ جڑی ہے اور اگر اس حصے کی مالش کی جائے تو کمر کے درد کے عذاب سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

پاؤں کے وہ 7مقامات
جنہیں دبانے سے جسم
میں
جادوئی تبدیلیاں ہوتی ہیں

ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ ہمارے پاؤں کی رگیں براہ راست ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں اور اگر ہمارے پاؤں کو سکون ملے تو اس سے کمر کے درد میں کافی راحت ملتی ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دراز ہوکر بیٹھ جانا ہے اوردائیں گٹنے پر بائیں پاؤں کو رکھیں اور پاؤں کے درمیان جہاں آپ کو رگیں نظر آئیں انپر مساج کریں اور یہ عمل روزانہ 10سے15منٹ تک کریں۔آپ خود محسوس کریں گے کہ بہت تیزی سے کمرکے درد میں کمی واقع ہورہی ہے۔آپ چاہیں تو پاؤں کی مالش کے لئے کسی کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment