Friday 14 August 2020

مشکلات اور پریشانیوں سے نجات کا وظیفہ


مشکلات 
اور پریشانیوں 
سے نجات کا وظیفہ

سوال: مشکلات، پریشانیاں اور غموں کو دور کرنے کے لئے اور حاجت روائی کے لئے میں کیا پڑھوں؟ 
الجواب وباللہ التوفق:
اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو یہ عمل کیا جائے۔ نمازفجر پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر میں مشغول رہے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل اشراق پڑھے. اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھے:
لَقَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ* 
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ.
پھر سربسجود ہوکر حق تعالیٰ سے امن وعافیت طلب کرے، ان شآءاللہ چند روز میں آپ کی مصیبت، پریشانی دور ہوجائے گی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا، اور حاجت براری بھی نصیب ہوگی۔
واللہ اعلم
فتوی نمبر: 143710200010- دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن.
------------------------
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
لَقَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۸﴾
ترجمہ: (لوگو) تمہارے پاس ایک ایسا رسول آیا ہے جو تمہی میں سے ہے، جس کو تمہاری ہر تکلیف بہت گراں معلوم ہوتی ہے، جسے تمہاری بھلائی کی دھن لگی ہوئی ہے، جو مومنوں کے لئے انتہائی شفیق، نہایت مہربان ہے۔ سورہ التوبۃ آیت نمبر 128.
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۱۲۹﴾ سورہ التوبۃ آیت نمبر 129.
ترجمہ: ہھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو (اے رسول! ان سے) کہہ دو کہ: میرے لئے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے، اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔ تفسیر: آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی (صححہ#ایس_اے_ساگر)

No comments:

Post a Comment