Tuesday 29 January 2019

کیا بحالت مجبوری کوئی شخص زیرناف کی صفائی کسی شخص سے کرواسکتا ہے؟

کیا بحالت مجبوری کوئی شخص زیرناف کی صفائی کسی شخص سے کرواسکتا ہے؟
اگر کوئی شخص نابینا ہو یا انتہائی ضعیف ہو اور زیرناف کی صفائی نہیں کرسکتا ہو اور بیوی بھی نہ ہو توکیا اس کی صفائی کسی شخص سے کرواسکتا ہے؟
جواب مرحمت فرمائیں 
از حامد (سوات)

الجواب و باللہ التوفیق:
اگر کوئی شخص زیر ناف بنانے سے عاجز ہے، اور اس کی بیوی بھی نہ ہو، تو وہ کسی اور زیر ناف بال صاف کرواسکتا ہے۔
مگر زیر ناف بنانے والے پر لازم ہے کہ حتی الامکان ستر دیکھنے سے گریز کرے۔
فی الہندیہ:
"فِي جَامِعِ الْجَوَامِعِ حَلْقُ عَانَتِهِ بِيَدِهِ وَحَلْقُ الْحَجَّامِ جَائِزٌ إنْ غَضَّ بَصَرَهُ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة".(5 / 358، رشیدیہ
واللہ اعلم بالصواب
<https://saagartimes.blogspot.com/2019/01/blog-post_79.html>


No comments:

Post a Comment