Wednesday 2 January 2019

نمازِ شروع ھونے کے وقت اقامت کا جواب دینا

نمازِ شروع ھونے کے وقت اقامت کا جواب دینا اور اقامت کہنا اور حی الصلوۃ اور حی الفلاح کے وقت دائیں بائیں دیکھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم 
نمازِ شروع ھونے کے وقت اقامت کا جواب دینا اور اقامت کہنا اور حی الصلوۃ اور حی الفلاح کے وقت دائیں بائیں دیکھنا کیسا ہے؟؟؟ جواب دے


الجواب و بالله التوفيق:

اقامت میں بھی جواب دینا مستحب ہے 

(ويجيب الإقامة) ندباً إجماعاً (كالأذان) ويقول عند قد قامت الصلاة: أقامها الله وأدامها".(الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة (1/ 400)

وفي فتح القدير: إن إجابة الإقامة مستحبة".
البحر الرائق شرح كنز الدقائق (1/ 273)

فقہ حنفی میں اقامت کے وقت چہرہ پھیرنا اور نہ پھیرنا دونوں مروی ہے 
پھیرلینے کو بعض فقہاء نے مستحب لکھا ہے، جبکہ بعض نے منع کیا ہے:

وأطلق في الالتفات، ولم یقیدہ بالأذان، و قدمنا عن القنیۃ: أنہ یحول في الإقامۃ أیضاً، وفي السراج الوہاج: لا یحول فیہا؛ لأنہا إعلام الحاضرین، بخلاف الأذان فإنہ إعلام للغائبین، وقیل: یحول إذا کان الموضع متسعاً۔ (البحر الرائق ۱؍۴۵۰ رشیدیۃ، کذا في النہر الفائق ۱؍۱۷۴ ملتان)
https://saagartimes.blogspot.com/2019/01/blog-post_2.html

واللہ اعلم 
شکیل منصور القاسمی

No comments:

Post a Comment