اگر آپ تحقیق و تصنیف کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر میں کیا کیا انسٹال ہونا چاہئے۔
(1). سب سے پہلے کوشش کریں کہ ونڈو 10 انسٹال کریں۔
(2). ونڈو انسٹالیشن کے بعد تمام Drivers انسٹال کریں۔
(3). اس کے بعد سب سے پہلے Winrar انسٹال کریں
کیونکہ بہت سے سافٹ ویئرز کا Setup وغیرہ Rar یا zip فولڈر کی شکل میں ہوتا ہے، اسی طرح کئی طرح کی فائلز اور کتب بھی۔۔۔
اس کے بعد درج ذیل میں سے تمام سافٹ ویئرز باری باری انسٹال کرلیں۔
(4). مائیکروسافٹ ورڈ Microsoft Word
(5). (بہتر ہے کہ اردو فارمیٹ پر ایک بنیادی ٹیمپلیٹ بنا کر ورڈ کے ٹیمپلیٹ فولڈر میں رکھ دیں تاکہ ہر نئی فائل آپ کے فارمیٹ کے مطابق ہی ہو)
(6). ان پیج اولڈ Inpage
کئی دفعہ کہیں سے کوئی ان پیج کی فائل آجاتی ہے
(7). ان پیج نیو Inpage New 3
کبھی اولڈ ان پیج سے ڈاٹا کاپی کرکے ورڈ میں ڈالنا پڑجائے تو بہت کام دیتا ہے
(8). یو سی کنورٹر Uc-Converter
کبھی ورڈ کا ڈاٹا اولڈ ان پیج میں یا ان پیج کا ڈاٹا ورڈ میں ڈالنا ہو تو کنورٹر بہت مفید ثابت ہوتا ہے
(9). فوکسٹ پی ڈی ایف کری ایٹر Foxit Pdf *Creator
تاکہ پی ڈی ایف اچھے انداز میں بن سکے جو لوگ ورڈ سے سیو ایز کے ذریعے پی ڈی ایف بناتے ہیں اکثر پریشان ہی رہتے ہیں
(10). عربی اور اردو کا فونیٹک کی بورڈ Arabic and Urdu Phonetic Keyboard
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ عربی اور اردو ایک ہی طرح کے بٹنوں سے لکھی جاسکے گی
(11). گوگل کروم براؤزر Google Chrome Browser
انٹرنیٹ سے کچھ بھی تلاش کرنے کے لئے بہت آسان استعمال ہے
(12). ایک سے زائد واٹس اپ چلانے ہوں تو Mozila اور Microsoft Edge بھی انسٹال کرلیں۔
(13). المدینہ لائبریری Al-Madina Library
کثیر اردو اسلامک ڈاٹا کے لئے مفید سرچنگ سافٹ وئیر۔
فتاویٰ رضویہ، مراۃ المناجیح، احیاء العلوم اردو، حلیۃ الاولیاء اردو اور دیگر سینکڑوں کتب و رسائل سے ہر طرح کی سرچنگ کرنے کے لئے مفید ترین سافٹ وئیر
مکتبہ شاملہ انسٹال کرنے سے پہلے Control Pannel میں سے Change System Localty میں جاکر زبان Arabic Saudia لازمی کرلیں
(14). المکتبۃ الشاملہ Al-Maktabat-ul-Shamela نیو اپ ڈیٹ
ہزاروں کتب میں سے مطلوبہ مواد بہ آسانی سرچ کرکے جمع کرنے کے لئے دنیا کی سب سے مفید اور آسان ڈیجیٹل لائبریری ہے کتب حدیث، فقہ، سیرت، تفسیر، ادب، لغت، تصوف، اخلاق وغیرہ میں سے سب کچھ سرچ کرنے کے لئے مفید ۔۔۔۔ راویوں کے حالات تلاش کرنے کے لئے سہولت
(15). المکتبۃ الشاملہ Al-Maktabat-ul-Shamela ۔۔۔ گولڈن ورژن
یہ اب تک کا شاملہ کا سب سے بڑا ورژن ہے، دیگر ورژنز کی نسبت اس میں بہت زیادہ کتابیں ہیں۔ دیگر میں زیادہ سے زیادہ 9 ہزار کتابیں ہیں جبکہ اس میں 30 ہزار کتابیں ہیں۔
(16). ایوری تھنگ سرچر Every Thing Searcher
کمپیوٹر کے کسی بھی کونے خانچے میں رکھی ہوئی یا گم شدہ فائل ایک سیکنڈ میں آپ کے سامنے لے آئے گا
(17). کومک ڈکشنری Comic Dictionary
عربی سے اردو تین اور اردو سے عربی ایک لغت پر مشتمل سافٹ وئیر ہے جس میں آپ عربی حروف اصلیہ کے ذریعے کوئی بھی لفظ تلاش کرکے معنی تلاش کرسکتے ہیں۔
(18). عربی و اردو کے اہم فونٹس Fonts
کم از کم اتنے فونٹس تو ہوں کہ عربی و اردو کی کسی بھی طرح کی فائل آپ کے پاس آئے تو اس کا فونٹ آپ کے سسٹم میں موجود ہو۔
(19). فوکسٹ پی ڈی ایف ریڈر Foxit Pdf Reader
تاکہ ہر طرح کی پی ڈی ایف کتاب آسانی سے پڑھ سکیں
(20). فوکسٹ پی ڈی ایف ایڈیٹر Foxit Pdf Editor
کسی بھی پی ڈی ایف کتاب میں صفحات کا اضافہ، کٹوتی و دیگر ایڈیٹنگ کے لئے کافی اچھا ہے۔
(21). ایزی قرآن و حدیث Easy Quran o Hadees
19 انیس کتب حدیث کا انگلش و اردو ترجمہ، پچاس سے زائد تراجم قرآن اور تیس سے زائد اردو تفاسیر کا سافٹ وئیر، ۸۶۰۰ حدیثی عنوانات، ۲۷۰۰ قرآنی عنوانات۔۔ سب کچھ سرچ، کاپی، پیسٹ، اس کے کیا کیا فائدے ہوسکتے ہیں یہ تو محققین و مصنفین بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔
(22). شیعہ شاملہ Shia Shamela
کبھی شیعہ کی عبارتیں تلاشن کرنی پڑجائیں تو بہت مفید
(23). لائٹ شاٹ LightShot
کسی بھی چیز ، عبارت، فائل وغیرہ کے کسی بھی حصے کا اسکرین شاٹ لینے کے لئے بہت مفید سافٹ وئیر
(24). اہم اہم پی ڈی ایف کتب Pdf Books
کم از کم حدیث، فقہ، فتاوی، تفسیر، سیرت، تاریخ، تصوف، اخلاقیات اور درس نظامی کی اتنی کتب کے جن سے طلبہ و علما کو واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے.
(بشکریہ: مفتی سید عدنان کاکا خیل صاحب)
No comments:
Post a Comment