Wednesday, 7 January 2015

Man @ Rs. 600/-

ساڑھے چھ سو روپے کا انسان ___________!!"

انسان کا جسم چند مادی چیزوں سے ملکر بنا ہے.. پانی ' آکسیجن ' کاربن اور کچھ مزید کیمیائی عناصر.. ظاہری تجزیہ کے اعتبار سے انسان بس اسی قسم کی چند چیزوں کا مجموعہ ہے..

رابرٹ پیٹیسن Robbert Pattison نے انسانی جسم کے ان مادی عناصر کا حساب لگایا تو اس نے پایا کہ بازار کی شرح کے لحاظ سے ان کی کل قیمت ساڑھے چھ ڈالر ہے یعنی انڈین روپے میں تقریبآ ساڑھے چھ سو روپے..

مگر اسی ساڑھے چھ سو روپے کے سامان سے الله تعا لیٰ نے ایسا انسان بنایا ہے جو اتنا قیمتی ہے کہ سِکّوں میں اس کی قیمت مقرر نہیں کی جاسکتی.. ساڑھے چھ سو کھرب روپے بھی ایک انسان کی قیمت نہیں ہو سکتے..

انسان کے انتہائی قیمتی ہونے کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کا کوئی عضو اس سے چھن جاۓ.. انسان کا ایک ہاتھ کٹ کر اس سے جدا ہو جاۓ تو اربوں ڈالر ادا کرکے بھی دوبارہ ویسا ہاتھ اس کو نہیں مل سکتا..

انسان کی آنکھ اگر بے نور ہو جاۓ تو ساری دنیا کی دولت بھی اس کو وہ آنکھ دوبارہ نہیں دے سکتی جس سے وہ دوبارہ دیکھ سکے..

انسان کی زبان اگر جاتی رہے تو کوئی بھی قیمت ادا کرکے وہ بازار سے ایسی چیز نہیں پاسکتا جس سے وہ بولے اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکے..

کسی عجیب ہے خدا کی کاریگری ______________ وہ بےقیمت چیزوں سے انتہائی قیمتی چیزیں بناتا ہے.. وہ مردہ چیز کو زندہ چیز میں تبدیل کرتا ہے.. وہ بےشعور مادے سے باشعور مخلوق وجود میں لاتا ہے.. وہ "نہیں" سے "ہے" کی تخلیق کرتا ہے..

کسی جادوگر کی چھڑی سے ایک پتھر کوئی آواز نکال لے تو اسے دیکھ کر سارے لوگ حیران رہ جائیں گے مگر الله بیشمار انسانوں کو مادے سے بنا بنا کر کھڑا کر رہا ہے اور وہ نہایت بامعنی الفاظ میں کلام کر رہے ہیں مگر اس کو دیکھ کر کسی پر حیرانی طاری نہیں ہوتی..

کیسے اندھے ہیں وہ لوگ جن کو جادوگر کے کرشمے دکھائی دیتے ہیں مگر الله کے کرشمے نہیں دکھائی دیتے..

کیسے بےعقل ہیں وہ لوگ جو جھوٹے کرشمے دکھانے والوں کے سامنے سراپا عقیدت بن جاتے ہیں مگر جو ہستی سچے کرشمے دیکھا رہی ہے اس کے لئے ان کے اندر عقیدت و محبت کا کوئی جذبہ نہیں امڈتا..

حقیقت یہ ہے کہ اگر انسان خدا کو پالے تو وہ اس کے کمالات میں گم ہو جاۓ.. خدا کے سوا کسی چیز کا اس کو ہوش نہ رہے _________!!

No comments:

Post a Comment