Tuesday, 13 January 2015

Beware; 7 Parts Of The Halal Animals

حلال جانور کا شرعی طریقہ پر ذبح کر نے سے اسکے سارے گوشت کا کھانا حلال ہو جاتا ہے البتہ سات چیزوں کے کھانے کی ممانعت آ ئی ہے کیوں کہ وہ خبائث میں داخل ہیں وہ سات چیزيں مندرجہ ذیل ہیں 1خون( جس سے بہتا خون مرادہے اور اسکا حرام ہونا قرآن مجیدسے بھی ثابت ہے)2نر جانور کی پیشاب گاہ(یعنی ذکر)3نر جانور کے خصیتین (یعنی کپورے)4مادہ جانور کی پیشاب گاہ(یعنی فرج)5نرومادہ جانور کا مثانہ (یعنی پیشاب کی وہ تھیلی جس میں پیشاب جمع رہتا ہے6غدود(یعنی جسم کے مختلف اعضاءمیں پائی جانے والی گلٹی یا گانٹھ ) (اس کا بہتر جواب قصائی دے سکتے ہیں خون جمنے سے یہ گلٹی بن جاتی ہے اس لۓ ہر ایک میں ہو نا غالباً ضرور ی نہیں)7پتہ (جگر کے نیچے ایک چھوٹی تھیلی جس میں پت جمع رہتی ہےلقولہ تعالیٰ حرمت علیکم المیتۃ والدم(المائدہ؛3)ویحل لھمالطیبات ویحرم علیہم الخبائث (الاعراف؛157)للحدیث عن ابن عمر رضی الله تعالیٰعنہ قال کان رسول الله صلی الله علیہ وسلم یکرہ من الشاۃ سبعا المرارہ والمثانہ والمحیاۃ والذکر والانثیین والغدہ والدم (المعجم الاوسط للطبرانی ؛رقم الحدیث.9480)کذا فی مصنف عبدالرزاق ;رقم الحدیث ،8771)والبیہقی ؛رقم الحدیث ؛19700)وفی بدائع الصنائع ؛5/61فالذی یحرم اکلہ من الحیوان سبعۃ --------------------فالمراد منہ کراھۃ التحریم بدلیل انہ جمع بین الاشیاء الستۃ وبین الدم فی الکراھۃ والدم المسفوح محرم الخو ردالمحتار(6/749 کتاب الخنثی ،مسائل شتی)

No comments:

Post a Comment