دودھ اور ہلدی پیجئے ۔۔۔۔ اور بیشمار فائدے کیجئے حاصل
ایس اے ساگر
دودھ اور ہلدی اپنی اپنی جگہ بے شمار طبی فوائد کی حامل اشیاء ہیں تاہم اب ماہرین نے انہیں ملاکر پینے کے ایسے حیران کن فوائد بتائے ہیں کہ ہر کوئی اس آمیزے کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے پر مستعد ہے.
ماہرین نے ان کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ ”دودھ اور ہلدی کا آمیزہ اینٹی بیکٹیرئیل ہوتا ہے، جو بیکٹیرئیل انفیکشنز اور وائرل انفیکشنز سے نجات دلاتا ہے۔
یہ دمہ اور خوراک کی نالی کی سوزش سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور جسم کو اتنی حدت پہنچاتا ہے کہ آدمی پھیپھڑوں کے انجماد کا بھی شکار نہیں ہوتا۔
دودھ اور ہلدی کا آمیزہ ایک قدرتی ’اسپرین‘ ہے جو سر درد، سوجن اور باقی جسم کی تکالیف کا بہترین علاج ہے۔
یہ جوڑوں کی سوزش اور ان کے دائمی درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ یہ آمیزہ خون صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور نظام دوران خون کو بہتر بنا کر انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
یہ ہڈیوں کو سخت ہونے اور شکست و ریخت سے بچاتا ہے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
یہ نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ ہلدی میں پایا جانے والا ’لیپوپولیسیکارائیڈ‘ نامی عنصر اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ آمیزہ ڈپریشن کا بھی علاج ہے۔
ہلدی اور دودھ مل کر قدرتی طور پر اینٹی بائیٹک بن جاتا ہے. اس کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے تحفظ نصیب ہوجاتا ہے۔ ہلدی والا دودھ انسداد وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ سردی اور کھانسی کیلئے بہترین دوا ہے۔ دودھ میں ہلدی ملاکر پینا ایک ایسا قدیم نسخہ ہے کہ جو چوٹ لگنے پر فوری آرام دیتا ہے۔ دودھ میں ہلدی ملاکر پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لئے دودھ اور ہلدی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ہلدی ملا دودھ اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے مختلف درد اور تکالیف میں راحت بخشتا ہے۔ علاوہ ازیں ہلدی والا دودھ آرتھرائٹس اور سوجن کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ ہلدی ملا دودھ قدرتی طور پر جگر سے زہر کی صفائی کرتا ہے اور خون صاف کرتا ہے جس سے جگر کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔ ہلدی ملا دودھ ہاضمے کیلئے بہترین ہے اور السر، ڈائیریا اور بد ہضمی سے بچاتا ہے۔ طاقت ور اینٹی سیپٹک ہونے کی وجہ سے یہ آنتوں کی صحت بہتر کرتا ہے۔ رات کو سونے سے قبل ہلدی ملا دودھ پینے سے نیند بہت بہتر آتی ہے۔ ہلدی ملا دودھ پینے سے جسم کو کافی مقدار میں کیلشیم ملتا ہے جس سے ہڈیاں صحت مند اور مضبوط ہوتی ہیں۔ نیز ہلدی ملا دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

No comments:
Post a Comment