Sunday, 30 June 2019

کھیتی میں دوائی کے ساتھ شراب کے استعمال کا حکم

کھیتی میں دوائی کے ساتھ شراب کے استعمال کا حکم

کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں کسان لوگ مرچ کی کھیتی میں دوائی کے ساتھ شراب کا استعمال کرتے ہیں جس سے کھیتی اچھی ہوجاتی ہے کیا اس طرح شراب کا استعمال کرنا جائز ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق:
شراب کے  بارے میں قرآن کریم نے بڑا ہی بلیغ لفظ استعمال کیا ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}،
حکم
فَاجْتَنِبُوهُ اپنے عموم واطلاق سے  بتارہا ہے کہ مطعوم ومشروب سمیت  دیگر تمام چیزوں میں بھی خمر سے انتفاع ممنوع ہے
اکثر علماء کا خیال بھی یہی ہے کہ خمر کے تمام وجوہ انتفاع اس لفظ کے عموم سے ممنوع و قابل اجتناب ہیں، جیساکہ موسوعہ فقہیہ میں قرطبی کے حوالے سے بیان کا گیا ہے۔
بناء بریں کھیتی کی افزائش میں بھی اس سے انتفاع درست نہیں ہونا چاہئے
بعض علماء صرف مطعوم ومشروب میں شراب یا اس کے لون وریح سے استفادہ کے ممنوع ہونے کے قائل ہیں
ان کے پیش نظر یہ آیت ہے:
{إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ}
ظاہر ہے کہ 
صد عن ذکر اللہ“ صرف مطعوم ومشروب میں ہی متحقق ہوسکتا ہے
مداواۃ یا دیگر خارجی وجوہ انتفاع میں یہ علت مفقود ہے
اس لئے یہ حضرات غیر مطعوم ومشروب میں استعمال خمر کے تئیں تھوڑا نرم پہلو رکھتے ہیں
پہلا قول راجح واقوی ہے 

کھیتی کی افزائش میں شراب سے انتفاع کو میں درست نہیں سمجھتا
ہذا ماعندی والصواب عند اللہ
شکیل منصور القاسمی

No comments:

Post a Comment