دنیا سے محبت اور موت سے نفرت
"عن ثوبان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوشك الأمم أن تداعى عليكم كما تداعى الأكلة إلى قصعتها فقال قائل ومن قلة نحن يومئذ قال بل أنتم يومئذ كثير ولكنكم غثاء كغثاء السيل ولينزعن الله من صدور عدوكم المهابة منكم وليقذفن الله في قلوبكم الوهن فقال قائل يا رسول الله وما الوهن قال حب الدنيا وكراهية الموت"
حدیث کا ترجمہ مطلوب ہے
الجواب وباللہ التوفیق:
حضرت ثوبان رضی اللہ تعلٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عنقریب (کافر) امتیں تمہارے اوپر چڑھ دوڑنے کے لئے ایک دوسرے کو اس طرح بلائیں گی جس طرح کھانے والے ایک دوسرے کو دستر خوان کی طرف بلاتے ہیں۔" ایک آدمی نے عرض کیا: "شائید اس وقت ہم تعداد میں کم ہونگے؟ ﴿آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا﴾ نہیں! بلکہ تم کثرت میں ہوگے لیکن تمہاری حیثیت پانی کے اوپر بہنے والی جھاگ کی مانند ہوگی اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہارا رعب ختم کردیں گے اور تمہارے دلوں میں وھن پیدا فرمادیں گے ﴿ایک آدمی نے عرض کیا﴾ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وھن کا کیا مطلب ہے؟ ﴿آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا﴾ دنیا کی محبت اور موت سے نفرت"۔ (رواہ ابوداود)
No comments:
Post a Comment