منجیات کے نام سے مشہور عمل کی حقیقت
علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے سے تجربہ کے ساتھ مصیبت و غم دور کرنے والی یہ سات ہیں جو منجیات کے نام سے مشہور ہیں انکی فضیلت میں کعب بن احبار رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب میں ان آیات کو پڑھ لیتا ہوں تو کچھ پروا نہیں کرتا اگرچہ آسمان زمین پر گر پڑے تب بھی میں اللہ کے حکم سے نجات پا جاؤں گا، ایک روایت میں آیا ہے کہ جو کوئی ان آیات کو ہمیشہ پڑھے گا اگر اس پہ احد کے پہاڑ کے برابر عذاب کا پہاڑ بھی آپڑے تو بھی اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اسے اٹھا دے گا، حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا جس نے صبح شام ان آیات کو اپنا وظیفہ بنایا وہ دنیا کی تمام آفتوں سے امن میں رہا دشمنوں کے مکر سے خدا کی امان میں پہنچا، ان آیات کے ترجمے پہ غور کیا جائے تو معلوم ہوتا بندش نامی بلا کے پرخچے اڑادے گی، عباسیات، اجازت کی ضرورت نہیں،
🌠قُلۡ لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَا ۚ ہُوَ مَوۡلٰىنَا ۚ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ توبہ51﴾
🌠وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ۚ وَ اِنۡ یُّرِدۡکَ بِخَیۡرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِہٖ ؕ یُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿یونس 107﴾
🌠وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ رِزۡقُہَا وَ یَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّہَا وَ مُسۡتَوۡدَعَہَا ؕ کُلٌّ فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ھود 6﴾
🌠اِنِّیۡ تَوَکَّلۡتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیۡ وَ رَبِّکُمۡ ؕ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ اِلَّا ہُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِہَا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿ھود 56﴾
🌠وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ دَآبَّۃٍ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَہَا ٭ۖ اَللّٰہُ یَرۡزُقُہَا وَ اِیَّاکُمۡ ۫ ۖ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿﴾
مَا یَفۡتَحِ اللّٰہُ لِلنَّاسِ مِنۡ رَّحۡمَۃٍ فَلَا مُمۡسِکَ لَہَا ۚ وَ مَا یُمۡسِکۡ ۙ فَلَا مُرۡسِلَ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ، فاطر 2
🌠وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلۡ اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ہَلۡ ہُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہٖۤ اَوۡ اَرَادَنِیۡ بِرَحۡمَۃٍ ہَلۡ ہُنَّ مُمۡسِکٰتُ رَحۡمَتِہٖ ؕ قُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ؕ عَلَیۡہِ یَتَوَکَّلُ الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ ﴿الزمر 38﴾
الجواب وباللہ التوفیق:
الجواب وباللہ التوفیق:
ساتوں آیتیں قرآن کریم کی ہیں. قرآن کریم سراپا نسخہ شفا ہے. اس کی ہر آیت میں اللہ نے شفا رکھی ہے. مذکورہ بالا سات آیتوں کی مذکورہ فضیلت کسی بھی روایت سے ثابت نہیں. شیعیوں کے یہاں یہ مروج ہے. حفاظت کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تینوں قل پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیتے تھے. حفاظت کا یہ عمل تو صحیح حدیث سے ثابت ہے. اس پر عمل کیا جائے. مذکورہ سات آیتوں کی تخصیص کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
واللہ اعلم
شکیل منصور القاسمی
https://saagartimes.blogspot.com/2019/06/blog-post_49.html
واللہ اعلم
شکیل منصور القاسمی
https://saagartimes.blogspot.com/2019/06/blog-post_49.html
No comments:
Post a Comment