Thursday, 1 March 2018

بیت الخلاء میں بیٹھنے کا طریقہ

اسلامی طریق حاجت روائی اکڑوں بیٹھ کر،کرنے سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء، خصوصا بڑی آنتوں کی پوزیشن کچھ اس طرح 35 ڈگری پر مڑتی ہے کہ ذرا تنفس کے دباو سے بڑی آنتوں میں جمع شد فضلاء آسانی کے ساتھ باہر پھینک دیا جاتا ہے۔ اور آسان طریق مکمل فضلاء صاف ہونے سے انسانی جسم کئی ایک بیماریوں سے پاک و صاف رہتا ہے۔
موجودہ جدت پسند کرسی نما بیٹھک سے ویسے تو حاجت روائی آسان لگتی ہے، لیکن ایسا بیٹھنے سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کا دباو، بڑی آنتوں پر 90 ڈگری تک پڑنے سے، بڑی آنت پر دباو اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ مانو فضلہ باہر جانے کا راستہ ہی تقریبا بند ہوگیا ہے۔ کھائی غذا میں رقیق سیال مادہ گر مناسب مقدار سے زیادہ ہے تو ٹھیک ہے، بڑی آنتوں کے 90 ڈگری دباو کے باوجود فضلہ خارج ہوہی جائیگا۔ لیکن فی زمانہ مصالحہ دار کھانوں اور سیال مادہ کی کمی، اوپر سے 90 ڈگری کے بڑی آنتوں پر دباو کی وجہ سے، انسان قبض کا شکار خود بخود ہوجاتا ہے۔ اور قبض کے مریضوں میں دیگر کئی ایک بیماریوں  کے ساتھ ہی ساتھ بڑی آنتوں کا کینسر ،آور اپینڈیاسز مرض، فی زمانہ ہر کس و ناکس میں عام بیماری کی جگہ لے رہا ہے ۔ اس جدت پسند ماحول میں صد فیصد عام ہوتے، کرسی نما بیٹھک کے ہم عادی انسانوں کو سنت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کے بتائے، سنت طریقہ حاجت روائی، اکڑوں بیٹھنے کی  دوبارہ عادت ڈالنا تقریبا ناممکن سا لگتا ہے۔ اس لئے کرسی نما بیٹھک پر حاجت روائی کے لئے بیٹھتے ہوئے بھی، سامنے تقریبا ایک فٹ اونچائی والا تختہ یا منی اسٹول رکھ کر، اپنے دونوں قدموں کو یا کم از کم اپنے بائیں پیر کو،اس پر رکھتے ہوئے اکڑوں بیٹھنے کی پوزیش پر اپنے جسم کی ساخت کو سکوڑ کر، سنت نبوی طریق مطابق، اپنے جسم کے اندرونی اعضاء کو 35 ڈگری تک موڑنے کی پوزیشن پر لاتے ہوئے، بڑی آنتوں سے فضلہ کو آسانی ساتھ باہر  پھینکنے میں ممد ہوا جاسکتا ہے۔ دنیا کی عصری جدت پسندی کے باوجود موجودہ علم سائینس نے، چودہ سو آڈتیس سال 1438 قبل کے اسلامی طریقہ حاجت روائی کو ہی، انسانی جسم دوست مانا ہے۔ اور اکثر اعمال اسلامی کو سائینسی اصول کے عین مطابق ہی پایا ہے۔
.........

Constipation and Bowel Control

قبض اور آنتوں پر قابو

This fact sheet explains what constipation is and suggests some ideas for improvement and tells you where to get more help.یہ حقائق نامہ وضاحت کرتا ہے کہ قبض کیا ہوتا ہے، بہتری کیلئے کچھ تجاویز پیش کرتا ہے اوریہ بھی بتاتا ہے کہ مزید مدد کہاں سے مل سکتی ہے۔

What is constipation?

Constipation is a common disorder where bowel actions ('poo' or faeces) are not easily and/or less frequently passed. Symptoms of constipation include:
  • Hard stools
  • Excessive straining
  • Being unable to pass faecal matter and/or feeling as though your bowels are not completely emptied

قبض کیا ہے؟

قبض ایک عام سی شکایت ہے جس میں آنتوں کا عمل ( فضلہ یا پاخانہ) بہ آسانی نہیں اور/ یا کمی کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔ یہ قبض کی علامتوں میں شامل ہیں:
  • سخت فضلہ
  • شدید تنا‎ؤ یا زور لگانا
  • فضلہ خارج نہ کرپانا اور/ یا یہ محسوس کرنا کہ جیسے آپکی آنتیں خالی نہیں ہوپائیں۔

What does being 'Regular' mean?

  • You can 'hold on' to your bowel action until you get to the toilet
  • Once you are sitting on the toilet you can start a bowel action
  • You feel that you have emptied your bowel fully
  • Going to the toilet anywhere between 3 times a day to 3 times a week.
  • Being 'regular' can vary from person to person.

‘باقاعدہ’ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

  • آپ بیت الخلا پہنچنے تک اپنے فضلہ آنے کو ‘روک’ سکتے ہیں۔
  • جب آپ بیت الخلا میں بیٹھ جاتے ہیں تب ہی فضلہ خارج کرنا شروع کرتے ہیں۔
  • آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپکی آنتیں پوری طرح خالی ہوچکی ہیں۔
  • آپ دن میں 3 مرتبہ یا ہفتے میں 3 مرتبہ بیت الخلا جاتے ہیں۔
  • ’باقاعدہ’ ہونا ہر شخص کیلئے مختلف ہوسکتا ہے۔

What can cause constipation?

  • Insufficient fibre intake in the diet
  • Insufficient daily fluid intake
  • Insufficient exercise
  • Prescription and/or over-the-counter pain relief medications or chronic health conditions
  • Pregnancy and childbirth
  • Bowel disorders and/or damage that require further medical investigation
  • Prolapse - a sagging and/or collapsing of internal organs which interferes with bladder and bowel control

قبض کس وجہ سے ہوتا ہے؟

  • خوراک میں ناکافی ریشے دار غذا لینا۔
  • دن میں ناکافی مائع پینا۔
  • ناکافی ورزش کرنا۔
  • نسخے والی یا/ اور کاؤنٹر سے ملنے والی درد کی دوائیں یا صحت کی دائمی مشکلات۔
  • حمل اور بچے کی پیدائش۔
  • پیٹ کی شکایات اور/ یا ایسی شکایت جس کیلئے مزید طبی تحقیقات کی ضرورت ہو۔
  • پرولیپس (سقوط) – ایک کمزوری اور/ یا اندرونی اعضا کا ٹوٹ جانا جس سے مثانے اورآنتوں کےعمل میں دخل اندازی ہوتی ہو۔

What should your 'poo' look like?

Your poo should be light or dark brown, sausage-shaped, soft but firm, easy to pass and with minimal odour. Aim to have a type 3 or type 4 bowel action.

آپکا ‘فضلہ’ کیسا دکھائی دینا چاہئے؟

آپکے فضلے کو ہلکے یا گہرے بھورے رنگ کا، ساسیج کی شکل کا، نرم لیکن مستحکم، بہ آسانی خارج ہونے والا اور کم سے کم بدبو دار ہونا چاہئے۔ کوشش کریں کہ آنتوں کا عمل تیسری قسم یا چوتھی قسم کا ہو۔

Common Bowel Problems

Faecal Impaction - When constipation causes faeces to pack the intestine (digestive tract) so tightly that your normal pushing action in the toilet is not strong enough to push the faeces out.
Faecal Incontinence (sometimes referred to as 'soiling') - This is the accidental loss of liquid or solid faeces. This can be due to the bowel (which stores the faeces) being too full, but this may be only one of the causes. Uncontrolled flatus ('wind') is often considered evidence of faecal incontinence.
Haemorrhoids (sometimes referred to as 'piles') - This can be the result of straining to have a bowel movement. This strain (similar to heavy lifting) can damage the rectum's veins. This can cause bleeding, soreness and itching.
Rectal Prolapse - This occurs when long-term straining causes a small amount of bowel lining to push out from the anus, which is a ring of muscle that opens and closes when we pass a bowel motion. 

فضلے کے عام مسائل

فضلے کا ٹہر جانا – قبض کی وجہ سے جب فضلہ نظام (ہاضمہ کی نالی) میں پھنس کر جمع ہوجاتا ہے تو اتنا سخت ہوجاتا ہے کہ بیت الخلا میں پ کتنا ہی زور کیوں نہ لگائیں فضلہ پھر بھی خارج نہیں کر پاتے۔
بلا خواہش فضلہ (اسے کبھی کبھی ‘سوائلنگ’ یا ناپاکیزگی کہا جاتا ہے) – یہ مائع یا سخت فضلے کا اتفاقیہ خارج ہونا ہے۔ یہ ان آنتوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے (جو فضلے کو جمع رکھتی ہیں) اور بھر جاتی ہیں لیکن یہ صرف ایک سبب ہو سکتا ہے۔ بے قابو ریاح (ہوا) کو بھی نادانستہ فضلے کا ثبوت کہا جا سکتا ہے۔
مسے (جنہیں ‘بواسیر’ بھی کہا جاتا ہے) – یہ فضلہ خارج کرنےکیلئے زور لگانے کے نتیجے میں ہوسکتے ہیں۔ یہ کھنچاؤ (بھاری وزن اٹھانے کے جیسا) مقعد کی رگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس سے خون بہنا، ورم اور کھجلی ہوسکتے ہیں۔
مقعد کا پرولیپس (سقوط) – یہ اس وقت ہوتا ہے جب زیادہ زور لگانے سے آنتوں کا کچھ استر مقعد سے باہر نکل آئے ، یہ عضلات کا ایک چھلا سا ہوتا ہے جو فضلہ خارج کرتے ہوئے کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ 

How constipation affects bladder control

Constipation can cause accidential leakage from your bladder. An overfull bowel will cut down the volume of urine your bladder can hold and you will feel the need to go to the toilet often and in a hurry.

قبض مثانے کے قابو پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے

قبزآپکے مثانے سے اتفاقی رساؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ مکمل طور پر بھری ہوئی آنتیں آپکے مثانے میں اکٹھا ہونے والے پیشاب کی مقدار کم کر سکتی ہیں اوراس طرح آپ کو بار باراورعجلت میں بیت الخلا جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

Here are five ways to keep your bladder and bowel healthy and prevent constipation:

Eat well to keep your bowels regular and to have a healthy body weight
Eat a healthy diet high in fibre (at least 30g per day).
Drink well to prevent constipation and bladder irritation
Drink 1.5 -2 Litres(6-8 glasses) of fluid each day unless advised otherwise by your doctor. Fluid is water, fruit juice, tea, coffee, milk, soup, jellies and icecream.
Exercise daily to prevent constipation and keep a healthy body weight
Keep your pelvic floor strong for good bladder and bowel control
Request a pelvic floor muscle exercise leaflet by calling the National Continence Helpline 1800 33 00 66.
Toileting habits - Go to the toilet as soon as you need to and empty your bowel fully. Remember to relax.

یہاں پانچ طریقے ہیں جو آپکے مثانے اور آنتوں کو تندرست بنا سکتے ہیں اور قبض کو روک سکتے ہیں۔

اچھی طرح کھائیں تاکہ آپ باقاعدہ بیت الخلا جائیں اور تندرست جسمانی وزن رکھ سکیں
صحت افزا خوراک کھائیں جس میں ریشہ زیادہ ہو (روزانہ کم از کم 30 گرام)۔
زیادہ سے زيادہ مائع پئیں تاکہ قبض اور مثانے کی جلن کو روک سکیں
ہر روز .51 سے 2 لیٹر (8-6 گلاس) مائع ضرور پئیں بشرطیکہ ڈاکٹر نے اسکے برعکس ہدایت کی ہو۔ مائع میں پانی، پھلوں کا رس، چائے، کافی، دودھ، یخنی، جیلی اور آئس کریم شامل ہیں۔
روزانہ ورزش کریں تاکہ قبض کو روکیں اور تندرست جسمانی وزن برقرار رکھیں
اپنے مثانے اور آنتوں پرقابورکھنے کیلئے اپنے پیلوک فلور کو مظبوط رکھیں
پیلوک فلور کے عضلات کی ورزش کا کتابچہ نیشنل کانٹی نینس کی ہیلپ لائن سے 1800 33 00 66 پر فون کرکے حاصل کریں۔
بیت الخلا کی عادات – جیسے ہی ضرورت ہو بیت الخلا جائیں اور اپنی آنتوں کو پوری طرح خالی کریں۔ آرام سے رہنا یاد رکھیں۔
Check your toileting postion:
  • Your knees should be raised slightly above the level of your hips
  • A small footstool might be needed to get you into the best position
  • See the diagram below for further help
بیت الخلا میں کس طرح بیٹھیں:
  • آپکے گھٹنے آپکے کولھوں کی سطح سے کچھ اوپر ہونا چاہئیں۔
  • آپکے بہترین طریقے سے بیٹھنے کیلئے آپکو ایک چھوٹے سے اسٹول کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
  • مزید مدد کیلئے نیچے دی گئی شبیہ دیکھیں۔

Laxatives

  • Laxatives are medicines that will help loosen the bowel motion to prevent blockages and straining.
  • Talk to your doctor about using these.
  • Generally, laxatives should only be taken for short periods of time.

جلاب

  • جلاب وہ ادویات ہیں جو فضلے کو نرم کرکے رکاوٹ اور زور لگانے کے کام کو روکتی ہیں۔
  • انکے استعمال کیلئے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • عام طور سے جلاب بہت کم عرصے کیلئے لینا چاہئیں۔
There are three types of laxatives:
  • Bulking Agents - These increase the bulk of the stool (faeces). Drinking at least 6-8 glasses of fluid daily is essential.
  • Lubricant Laxatives - These soften the faeces and make them easier to pass.
  • Stimulant/Irritant Laxatives - These make the bowel more active in moving faeces through the bowel.
جلابوں کی تین قسمیں ہیں:
  • فضلے کی مقدار بڑھانے والے: یہ (فضلے کی) مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔ دن میں کم از کم 8-6 گلاس مائع پینا ضروری ہے۔
  • چکنا کرنے والے جلاب: یہ فضلے کو نرم کرکے اسے آسانی سے نکلنے کے قابل بناتے ہیں۔
  • محرک / جھنجھلاہٹ کرنے والے جلاب: یہ فضلے کو زیادہ سرگرم بناکراسے آنتوں میں تیزی سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں۔
If constipation is severe or continuing, go to your Doctor.اگر قبض شدید ہو یا لمبے عرصے تک جاری رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Who can help?

The first step to improving your bowel control is to have a full continence assessment carried out by a health professional.

کون مدد کر سکتا ہے؟

اپنی آنتوں پر قابو پانے کیلئے پہلا قدم یہ ہے کہ صحت کے کسی پیشہ ور سے پاکیزگی پرایک مکمل تشخیص کروائیں۔

For more information

There are a range of health professionals who can help you deal with constipation.
  • Visit your GP or specialist
  • Telephone a Continence Nurse Advisor on the National Continence Helpline 1800 33 00 66
  • To use an interpreter, ring the Translating and Interpreting Service (TIS) on 13 14 50

مزید معلومات کیلئے

صحت کے ان پیشہ وروں کی ایک لمبی فہرست ہے جو آپکو قبض کے بارے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • اپنے مستقل ڈاکٹر یا اسپیشلسٹ سے بات کریں۔
  • نیشنل کانٹی نینس کی ہیلپ لائن 1800 33 00 66 پرفون کرکے کانٹی نینس نرس ایڈوائزر سے بات کریں۔
  • مترجم کیلئے 13 14 50 پر فون کرکے ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروسTIS) ) سے رابطہ کیجئے۔
https://www.continence.org.au/factsheet.php?id=499
 ....................
بیت الخلاء میں بیٹھنے کا طریقہ
سوال: علماء کرام سے گزارش ہے کہ بیت الخلاء میں جانے کا اور نکلنے کا اور وہاں بیٹھنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ مہر بانی فرماکر دلائل سے بیان کریں۔
الجواب حامدا ومصلیا ومسلما:
قضاء حاجت کے لئے بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ قبلہ کی جانب نہ تو پشت ہو اور نہ ہی چہرہ ( 152) اور بائیں پاؤں پر ہلکا سا دباؤ ڈال کر بیٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(152)عن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه ، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم «إذا أتى أحدكم الغائط، فلا يستقبل القبلة ولا يولها ظهره، شرقوا أو غربوا». ( صحيح البخاري رقم 144ج 1/41)
کما فی الحدیث : عن عبد الرحمن بن يزيد، قال: قيل لسلمان رضي الله عنه : قد علمكم نبيكم صلي الله عليه وسلم كل شيء، حتى الخراءة، فقال سلمان رضي الله عنه : أجل نهانا أن نستقبل القبلة بغائط أو ببول، أو أن نستنجي باليمين، أو أن يستنجي أحدنا بأقل من ثلاثة أحجار، أو أن نستنجي برجيع أو بعظم. (153) ترمذی محمد بن عیسی ج۱ ص ۱۰ قدیمی کراچی ۔وفی التنویر مع در : (كما كره) تحريما (استقبال قبلة واستدبارها ) لأجل (بول أو غائط) ۔ الحصکفی ، محمد بن علی : ج ۱‘ ص ۳۴۱ ، طبع سعید کراچی ۔و فی منیة المصلی: و أن یجلس للاستنجاء متوجها إلي یمین القبله أو إلي یسار هامتفرجا إلا أ ن يكون صائما فصل في آداب الوضوءص27 طبع مذهبي كتب خانه اردو بازار كراچي. و الله تعالی اعلم بالصواب.کتبه عبد الرحمن سعید المتخصص الفقه الاسلامی
الجواب صحیح : محمد آصف ( مخطوطہ فتاوی مفتی آصف سلسلۃ الجواب المسماة بفتاوي اخترية۱۹۲)
جامع الفتاوی
العبد محمد اسلامپوری
..................
سوال # 2768
کیا استنجاء کے لیے بیت الخلاء (ہندوستانی) میں بیٹھنے کا کوئی سنت طریقہ ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، حدیث کا حوالہ دیں یا اردو کتاب کا حوالہ اور پبلشر کا نام بتائیں۔

Published on: Feb 19, 2008
جواب # 2768
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 98/ ل= 99/ ل
بیت الخلاء میں بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ بیٹھنے کے بعد دونوں پاوٴں کو کشادہ رکھے اور بائیں پیر کی جانب مائل ہوجائے، قضائے حاجت کے وقت آخرت کے بارے میں غور وفکر نہ کرے اور اپنی شرم گاہ اور نکلنے والی نجاست کی طرف نہ دیکھے: 
ثم یوسع بین رجلیہ ویملی علی رجلہ الیسریٰ ولا یفکر في أمر الآخرة ولا ینظر إلی عورتہ ولا إلی ما یخرج منہ (شامی: ج۱ ص۵۵۹، ط زکریا دیوبند) 
بیت الخلاء میں جانے کے آداب و طریقے جاننے کے لیے ملاحظہ ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں موٴلف حکیم محمد اختر صاحب اور شمائل کبریٰ موٴلف مفتی ارشاد علی صاحب۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
 http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Taharah-Purity/2768

.......

No comments:

Post a Comment