Tuesday 29 October 2019

اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟

اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟
جناب مفتی صاحب 
مذکورہ دعا کس کتاب میں مجھے ملے گی اور یہ کہ اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟
اللہم یا نور تنورت بالنور و تنور فی نورک یا نور۔ اللہم بارک علینا وادفع عنا بلائنا یا روف لبیک و اکرم لبیک و ان یبعث فی القبور۔ اللہم ارزقنا خیر الدارین مع القرب والاخلاص والاستقامہ بلطفک۔ صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی آلہ و اصحابہ اجمعین و سلم تسلیما کثیرا کثیرا۔ برحمتک یا الرحم الراحمین 

براہ مہربانی جواب عنایت فرمائیں
الجواب وباللہ التوفیق:
یہ کوئی ماثور دعاء نہیں ہے شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی طرف اس کی نسبت کی جاتی ہے، ان کے مجموعہ ادعیہ میں اس دعاء کا ذکر ملتا ہے۔ سنت سمجھ کے نہیں بلکہ بزرگوں کے من جملہ اقوال سمجھتے ہوئے دعاء پڑھ سکتے ہیں. 
واللہ اعلم 
شکیل منصور القاسمی 

https://saagartimes.blogspot.com/2019/10/blog-post_29.html

No comments:

Post a Comment