Monday, 28 October 2019

سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے گردش کررہے سوال کا جواب

سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے گردش کررہے سوال کا جواب 
ایک عورت روزے دار ہے جنگل میں نماز پڑھ رہی تھی اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا اور بائیں جانب سلام پھیرا تو روزہ ٹوٹ گیا اور جب نماز سے فارغ ہوئی تو نکاح ٹوٹ گیا ۔

بأسمہ تعالیٰ
الجواب بأسم الملھم الصواب:
کتب فقہیہ کی عبارات سے مترشح ہوتا ہے کہ مذکورہ عورت پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم سے نماز پڑھ رہی تھی جیسے ہی اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو پانی دستیاب ہوگیا اور اس نے پانی دیکھ لیا تو وضوء ٹوٹ گیا اور جیسے ہی بائیں طرف سلام پھیرا تو اس کو حیض آگیا.
لہذا روزہ ٹوٹ گیا پھر جب نماز سے فارغ ہوئی تو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تو نکاح ٹوٹ گیا.
فقط
محمد اسعد المظاھری الٰہ آبادی عفی عنہ
دارالافتاء: جامعہ کنز العلوم داراگنج الٰہ آباد یوپی الہند
*Courtesy: @⁨S. A. Sagar⁩*

2 comments: