گھر میں مدرسہ پڑھانے کی اجرت کا حکم
سوال :- میری بچی گھر میں مدرسہ پڑھاتی ہے۔ قرآن کے 100 روپے اور اردو بھی پڑھنا چاہتی تو الگ سے 50 روپے ۔اس طرح کی رقم لینا جاہز ہے یا نہیں؟
ایک مولوی صاحب کی بھی بچی پڑھنے آتی تھی. اس کے ابو نے مجھے کہلوایا کہ سب کا وقت ایک گھنٹہ ھی ہے. اب اس میں کسی کے پاس سو روپے اور کسی کے پاس سو سے زاہد ۔ یہ تو وقت کی تنخواہ نہیں بلکہ پڑھائی کی ہوئی اور پڑھائی کی رقم جائز نہیں ہے ۔
اب میں پریشان ہوگئی کہ اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں.
المستفتی ۔ امتہ اللہ
الجواب وباللہ التوفیق:
صورت مسئولہ میں آپ کی بچی کا پیسہ لینا جائز ہے اگر اللہ نے نوازا ہے تو بلا اجرت پڑھانا احسن ہے
دیکھئے فتاوی دارالعلوم دیوبند
قرآن شریف کی تعلیم دینا اعلیٰ درجہ کی دینی خدمت ہے شرف کی بات تو یہ ہے کہ بلا اجرت لیے تعلیم دی جائے لیکن ذریعہ معاش کا جائز بندوبست نہ ہونے کی صورت میں قرآن کی تعلیم دے کر اجرت لینا جائز ہے کیونکہ دینی معاملات میں سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے بلا اجرت پڑھانے والے نہیں ملیں گے اور دین کی حفاظت جو کہ قرآن وحدیث کی حفاظت کے ذریعہ ممکن ہے نہ ہوسکے گی اس لیے حفاظت دین کی ضرورت کے پیش نظر فقہائے متاخرین مثل صاحب ہدایہ وغیرہ نے تعلیم قرآن و حدیث اور فقہ نیز امامت پر اجرت لینے کو جائز قرار دیا ہے قال فی الدر: ویفتی الیوم بصحتہا ای (الاجارة) علی تعلیم القرآن والفقہ والامامة والاذان (الدر مع الرد: ۴۶/۵) ۔
دیکھئے فتاوی علماء سعودی عرب
اگر عبادت ایسی ہو کہ جس کا فائدہ دوسروں کو بھی ہو جیسے کہ قرآن کریم کے ذریعے دم کرنا، یا قرآن کریم کی تعلیم دینا، یا حدیث کی تعلیم دینا تو جمہور علمائے کرام کے ہاں ایسی عبادت پر اجرت لینا جائز ہے، لیکن متقدمینِ احناف اس کے خلاف تھے، ان کے ہاں دم یا تعلیم کی وجہ سے دوسروں کو فائدہ پہنچنے کے عوض میں اجرت لینا درست نہیں ۔
سنت نبویہ میں ایسی احادیث موجود ہیں جن سے جمہور کے موقف کی تائید ہوتی ہے:
چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چند صحابہ بارش کے پانی پر بسر کرنے والوں کے پاس سے گزرے جن میں سے ایک شخص کو سانپ نے کاٹا تھا ، تو ان میں سے ایک آدمی صحابہ کے پاس آیا اور کہا : "تم میں کوئی دم کرنے والا ہے؟ پانی میں ایک شخص کو سانپ نے کاٹ لیا ہے" ، اس پر ایک صحابی گئے اور بکریوں کےعوض سورت فاتحہ پڑھ کر دم کر دیا، تو وہ آدمی ٹھیک ہوگیا، چنانچہ وہ صحابہ کے پاس بکریاں لے آئے، لیکن ان کے ساتھیوں نے اسے اچھا نہیں سمجھا اور کہنے لگے کہ تم نے قرآن پڑھنے پر اجرت لی ہے، پھر جب وہ مدینہ پہنچے تو انہوں نے عرض کیا : "اللہ کے رسول! اس نے قرآن پڑھنے پر اجرت لی ہے" تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (جن چیزوں پر اجرت لینی جائز ہے ان میں سب سے مستحق قرآن پاک ہے) بخاری: (5405)
نیز اس روایت کو بخاری: (2156) اور مسلم نے : (2201) ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا ہے۔
اس حدیث پر نووی رحمہ اللہ نے شرح مسلم میں یہ عنوان قائم کیا ہے:
"باب ہے: قرآن اور اذکار کے ذریعے دم کرنے پر اجرت لینے کے بیانِ جواز میں"
امام نووی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح میں کہتے ہیں:
"اس حدیث میں سورہ فاتحہ اور اذکار شرعیہ کے ذریعے دم کرنے پر اجرت لینے کی صراحت کے ساتھ اجازت ہے، نیز یہ بھی کہ یہ اجرت حلال ہے اس میں کراہت والی کوئی بات نہیں ، اسی طرح قرآن کریم کی تعلیم پر بھی اجرت لینا حلال ہے، یہی موقف شافعی، مالک، احمد، اسحاق، ابو ثور اور ان کے بعد آنے والے دیگر سلف کا ہے" انتہی
"شرح النووی" ( 14 / 188 )
دائمی فتوی کمیٹی کے علمائے کرام کہتے ہیں:
"آپ کیلیے قرآن کریم کی تعلیم دینے پر اجرت لینا جائز ہے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑکی کو آدمی کے ساتھ اس شرط پر بیاہ دیا تھا کہ وہ لڑکی کو قرآن مجید کی وہ تمام سورتیں یاد کروائے گا جو اسے یاد ہیں، تو یہ سورتیں اس لڑکی کا حق مہر ٹھہریں، اسی طرح ایک صحابی نے کسی کافر مریض پر دم کیا اور دم کرنے سے مریض شفا یاب ہو گیا تو انہوں نے اس پر اجرت لی تھی، اور اسی واقعے کے تناظر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: (جن چیزوں پر اجرت لینی جائز ہے ان میں سب سے مستحق قرآن پاک ہے) اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
شریعت میں منع یہ ہے کہ آپ محض تلاوت کرنے کے بدلے میں اجرت لیں، اور قرآن پڑھ پڑھ کر لوگوں سے مانگیں" انتہی
(شیخ عبد العزیز بن باز ، شیخ عبد الرزاق عفیفی، شیخ عبد الله بن غدیان ، شیخ عبد الله بن قعود)
واللہ اعلم بالصواب
ابو حنیفہ توحید قاسمی
ریاض سعودی عرب
4/3/2020
http://saagartimes.blogspot.com/2020/03/blog-post_4.html?m=1
If you're trying to lose fat then you absolutely need to try this brand new personalized keto plan.
ReplyDeleteTo create this service, certified nutritionists, personal trainers, and cooks have joined together to provide keto meal plans that are useful, painless, economically-efficient, and satisfying.
Since their grand opening in early 2019, hundreds of clients have already transformed their figure and health with the benefits a proper keto plan can provide.
Speaking of benefits; clicking this link, you'll discover 8 scientifically-tested ones offered by the keto plan.