Saturday 21 March 2020

پرت دار خضاب بالوں سے اگر نہ چھوٹ سکے تو پاکی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

پرت دار خضاب بالوں سے اگر نہ چھوٹ سکے تو پاکی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
 حضرت اگر کسی مرد یا عورت نے پرت جمانے والا خضاب اپنی داڑھی یا بالوں کو لگا لیا. اب وہ اتارنے کی  بار بار کوششوں سے بھی اتر نہیں رہا ہے. تو اب طہارت یا پاکی کیسے حاصل کی جائے؟
آیا بالوں کو بلکل ریزر سے صاف کر دیا جائے؟ ایسی صورتحال میں کیا راستہ اختیار کیا جائے؟ 
مفصل جواب دے کر مشکور و ممنون فرمائیے. 
شکریہ. @⁨Mft Shakeel Ah⁩
الجواب وباللہ التوفیق:
خالص سیاہ رنگ کے علاوہ ہر رنگ سے بالوں کو رنگنے کی اجازت ہے؛ بشرطیکہ ناخن پالش کی طرح رنگ کی تہہ نہ جمتی ہو، اگر رنگ اس طرح پرت اور تہہ دار ہو تو اس سے بالوں کو رنگنے کی اجازت نہیں ہے؛ کیونکہ ایسا رنگ بالوں تک پانی پہنچنے نہیں دیتا ہے جس سے وضو وغسل جائز ہوگا نہ نماز!
اگر مباح رنگ ایسا ہو جو کھال تک پانی پہنچنے سے مانع ہو تو وضو سے پہلے اسے کسی بھی طرح رگڑکر یا صابن یا آلہ جیسی لیکویڈ وغیرہ کے ذریعہ چھڑانے کی پوری کوشش لازم وضروری ہے، اگر پوری کوشش کے باوجود بھی نہ چھوٹ سکے تو حرج کی وجہ سے معاف ہے. اسی حال میں وضو ہوجائے گا۔ بال و ڈاڑھی کو لیزر سے بالکلیہ صاف کردینے کی ضرورت نہیں۔ آئندہ اس طرح کا رنگ استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب 
شکیل منصور القاسمی
http://saagartimes.blogspot.com/2020/03/blog-post_21.html?m=1

No comments:

Post a Comment