Monday 4 November 2019

ہینگ کیا ہے؟ اور کیا ہیں اس کے فوائد؟ Asafoetida: Uses, Side Effects, Interactions and Dosage

ہینگ کیا ہے؟ اور کیا ہیں اس کے فوائد؟

ہینگ کا عربی نام حلتیت ہے. اسے فارسی میں انگوزہ گجراتی میں ہنگرا کہتے ہیں-تیلیگو میں اس کا نام رنگوا اور انگریزی نام ایسافی ٹیڈا درخت انجدان کا گوند ہے. یہ دوا نہایت قدیمی ہے. کیونکہ سنسکرت کی کتابوں میں اس کا ذکر پایا جاتا ہے. اس کی بو تیز مثل لہسن کی بو کے ہوتی ہے. اصلی ہینگ کو پانی میں حل کریں تو زردی مائل سفید رنگ کا ایملشن بن جاتا ہے. اس ایملشن میں نقلی شامل کرنے پر اس کا رنگ سبزی مائل زرد ہوجاتا ہے. اگر اصل ہینگ کا ٹکڑا لے کر اس کو دیا سلائی سے آگ لگائیں تو موم بتی کی طرح جلنے لگتا ہے. اگر ہینگ کی تازہ ٹوٹی ہوئی سطح پر تیزاب شورہ لگائیں تو تھوڑی دیر کیلئے اس کا رنگ سبز ہوجاتا ہے. اس کی بہترین قسم ہیرا ہینگ ہے جو فیرولا کی قسم کے ایک پودے درخت انجدان سفید سے حاصل ہوتی ہے. ہینگ کی ایک قسم ہینگرہ یا قندھاری ہینگ کہلاتی ہے. جس میں الکحل میں حل ہونے کی خاصیت پائی جاتی ہے. اور ٹنکچر سازی کیلئے موزوں ہے. اس لئے مغربی مارکیٹ میں اس کی زیادہ مانگ ہے. برعکس اس کے ہندوستان میں ہینگرہ کو ہینگ کی گھٹیا قسم سمجھا جاتا ہے. کیونکہ یہاں اس کا استعمال مسالے کے طور پر ہوتا ہے. اس لئے زیادہ بودار ہونے کی وجہ سے ہیراہنگ زیادہ پسند کی جاتی ہے ۔۔۔ رنگ سفیدی مائل زرد. ذائقہ تلخ نا مرغوب اور مغشی۔ مزاج گرم درجہ چہارم خشک درجہ دوم مقدار خوراک ایک سے دو رتی تک. مقام پیدائش ہرات افغانستان اور ایران کے خشک اور بلند مقامات کی آب وہوا انجدان کے پودوں کیلئے نہایت موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام ہینگ انہی ملکوں سے آتی ہے. ہندوستان میں تقریباً ایک کڑوڑ روپے سالانہ کی ہینگ درآمد کی جاتی ہے. تقسیم سے پہلے تقریباً ساری ہینگ خشکی کے راستے درہ خیبر سے گزرکر آتی تھی لیکن اب بمبئ کے راستہ سے بھی درآمد کی جاتی ہے۔ ہینگ کے پودوں سے ہینگ  بالکل ربڑ کی طرح حاصل ہوتی ہے. جب ان کی عمر 4 اور 5 سال درمیان ہوتی ہے تو اس کی جڑ کا قطر قریباً 6 انچ ہوتا ہے. یہ پودا مارچ اپریل میں پھول دیتا ہے پھول آنے سے ذرا پہلے جڑ کا بالائی حصہ اردگرد کی زمین کھود کر ننگا کردیا جاتا ہے. پھر تنے کو کاٹ کر مٹی کا بنا ہوا پیالہ نما برتن باندھ دیا جاتا ہے. تنے کے کٹے ہوئے حصے سے دودھ خارج ہوکر اس برتن میں جمح ہوکر بعد میں خشک ہوجاتا ہے ایک پودے سے 2 اور تین پونڈ کے درمیان خام ہینگ نکلتی ہے. حاصل شدہ ہینگ کو بوریوں یا چمڑے کے تھیلوں میں بھرلیا جتا ہے  ۔۔۔۔ افعالو استعمال مخرج بلغم. مدربول وحیض کا سرریاح دافع تسنج اور محمر جلد ہے. گھر میں رکھنا وبائی امراض سے بچاتا ہے. اکثر زہروں کیلئے تریاق ہے. جگر طحال اور معدہ کی بیماریوں کو مفید ہے. ہاضم طعام ہے. بھوک خوب لگاتا ہے. دماغی اور اعصابی امراض مرگی فالج لقوہ رعشہ خدر اور خصوصاً اختناق الرحم میں بکثرت مستعمل ہے اورام اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے. اکلاًوطلاءً مقوی باہ ہے. اس کو بریاں کرکے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ قے نہ لائے.
مضر صحت 
بغیر بھنی ہوئی ہینگ غثیان پیدا کرتی ہے. (خوراک مقدار چار رتی سے ایک ماشہ)
ہینگ سے حاصل کریں 10 طبی فوائد
مزاج کے اعتبار سے ہینگ گرم اور خشک ہے، ہینگ کا استعمال انڈین کھانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔ بادی کھانے جن میں ماش کی دال، آلو، اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے۔ ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے۔
چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ فوڈ پوائزننگ میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام ملتا ہے۔
۱۔ کان کا درد
اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے ایسے میں ہینگ کا گھر میں ہونا ضروی ہوتا ہے
ایک ایک تولہ ہینگ، سونٹھ اور ثابت دھنیا پیس کر ایک کلو پانی اور آدھا پائو سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سارا پانی خشک ہوجائے اور تیل باقی رہے جائے۔ اب تیل کو ٹھنڈا کرکے چھان کر بوتل میں بھرکر رکھ لیں۔ کسی قسم کا بھی کان کا درد ہو تیل کو ہلکا گرم کرکے چند بوندیں ڈالیں فوری آرام آجائے گا.
۲۔ بالوں کا جھڑنا
ہینگ کا لیپ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور کھانے کے دو چمچ سرکہ ملاکر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہوجائیں گے.
۳۔ دانت کا درد
ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید ہوتی ہے اور سوجن دور کرتی ہے لیکن دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے.
۱۔ داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے.
۲۔ کالی مرچ، ہینگ، نیم کے خشک پتے اور لاہوری نمک ہم وزن لے کر باریک پیس کر رکھ لیں، ہفتے میں دو بار اس منجن کا استعمال کریں نہ دانت میں کیڑا لگے گا اور نہ ہی ٹھنڈا گرم کھانے میں مشکل ہوگی.
۳۔ دانت کے درد میں ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا.
۴۔ لیموں کے رس میں ہینگ ملاکر گھو ل لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہوجاتی ہے.
۴۔ معدہ کا درد
جن لوگوں کا معدہ خراب رہتا ہو بادی یا بھاری چیزیں کھانے سے معدے میں درد ہوتا ہو تو منقہ کے بیج نکال کر اس میں زرا سی ہینگ بھر دیں اور مریض کو کھلا دیں ،معدے کے درد میں فوری آرام آجائیگا۔ یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جنھیں معدے کے درد سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے یا ان کو چکر آتے ہیں
۵۔ سر کا درد
نزلہ یا تکان سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مایگرین، ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔
کافور، ہینگ، پیپرمنٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملاکر لیپ بنالیں اور اس لیپ کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے۔
۶۔ ماہواری کا درد
وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے.
ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ، ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملاکر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے۔ ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہوجائے گی.
۷۔ نزلہ، کھانسی، دمہ
ہینگ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتی ہے اس لئے دمہ، کھانسی بلغم، کالی کھانسی اور پسلیاں چلنے کے درداور سردی میں انتہائی موثر ہے.
۱۔ بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پائوڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملاکر لینے سے بلغمی کھانسی میں آرام آتا ہے، بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے ایسے میں ہینگ اور پانی کو ملا کر سینہ پر ملنے سے سکون کی نیند آتی ہے.
۲۔ پسلی کے درد میں عمدہ ہینگ باریک پیس لیں اور انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں۔ پسلی کے درد میں آرام آئے گا ۔
۸۔ پیٹ کا درد
۱۔ پیٹ کے درد، قے، جگر کا ورم، بدہضمی، گردہ کا درد، بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے.
۲۔ پیٹ میں ریح رک جانے سے درد پیدا ہو جائے تو دو ماشہ ہینگ لے کر تین چھٹانک پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک چھٹانک رہے جائے اب اس کو نیم گرم حالت میں مریض کو پلادیں فوری طور پر آرام آئے گا۔
۹۔ پاگل کتے کا کاٹنا
۲ ماشہ ہیرا ہینگ کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں نیز ہینگ کو پانی میں پتلا کر کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں.
۱۰۔ چیونٹی بھگانا
ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے.
(تدوین: ایس اے ساگر)
Asafoetida: Uses, Side Effects, Interactions and Dosage
Asafoetida is a plant that has a bad smell and tastes bitter. It is sometimes called "devil's dung."
People use asafoetida resin, a gum-like material, as medicine. Asafoetida resin is produced by solidifying juice that comes out of cuts made in the plant's living roots.
People use asafoetida for conditions such as breathing or throat problems, digestion problems, or by women to restart their menstrual periods after menstruation has stopped for some reason. Asafoetida is also sometimes applied directly to the skin for corns and calluses, but there is no good scientific evidence to support these uses.
In manufacturing, asafoetida is used as a fragrance in cosmetics and as a flavoring ingredient in foods and beverages. Asafoetida is also used in products meant to repel dogs, cats, and wildlife.
How does it work?
There is some scientific evidence that the chemicals in asafoetida might help treat irritable bowel syndrome (IBS), and also might protect against high blood levels of certain fats including cholesterol and triglycerides. Chemicals called coumarins in asafoetida can thin the blood.


No comments:

Post a Comment