Wednesday 3 February 2016

اذان کی برکت

ایس اے ساگر 

اس میں کیا شک ہے کہ اگر انسان سچے دل سے اللہ کو پکارے تو وہ ضرور سنتاہے ۔ ممبئی کے ملنڈ علاقے میں حالیہ سانحہ نے اسے ایک بار پھر ایمان کو جلا بخشی ہے. ایک کالج کے طلبا سمندر میں پکنک منانے  گئے ہوئے تھے جہاں ان کی ناؤ پلٹ گئی .تقریبا سبھی سوار غرقاب ہوگئے ۔رسکیو آپریشن کیا گیا مگر کوئی لاش نہ مل سکی.  آرمی اور پولس اپنی جستجو میں ناکام ہوگئے.دریں اثنا وہاں کے مقامی علماء کرام پہنچے اور انہوں نے پولس والوں سے کہا کہ اگر ہم آپ کے کام میں مدد کریں تو آپ منع تو نہیں کریں گے؟ لیکن پولس والوں نے صاف انکار کردیا کہ نہیں آپ لوگوں کو سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے. آخر چار گھنٹہ مسلسل کوشش کے باوجود پولس والے کامیاب نہ ہوسکے اور عوام کے دباؤ کے بعد انہوں نے ان مولانا لوگوں کو اجازت دے دی. یہ علمائے کرام ایک چھوٹی سی ناؤ میں سوار ہوکر اس جگہ پہنچے جہاں ان طلبا کی ناؤ ڈوبی ہوئی تھی۔ انہوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بآواز بلند اذان دینی شروع کردی. تین مرتبہ اذان دینے کے بعد اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا وہ کرشمہ دکھایا جس سے تمام لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پٹھی رہ گیئں ۔غرقاب لاش اپنے آپ اوپر آگئی ۔ نعرہ تکبر اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی ۔وہاں موجود غیر مسلم یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ مسلمانوں کے رب بہت بڑی قدرت والے ہیں۔ اور ہمیشہ ان کیساتھ رہتے ہیں۔ ذرا ذرا سے بہانوں کی آڑ لیکر اسلام پر کیچڑ اچھالنے والے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے تاہم  ممبئی کے تمام مراٹھی اخباروں نے اسے نمایاں جگہ دی ہے۔ کسی کو شک ہو تو وہ ذیل میں شائع اخبارات کے تراشے ملاحظہ کرسکتا ہے. 

Aap sabhi hazraat ko pataa hai k MURUD me ek Saanehaa hua hai, jisme Takreeban 14 JAWAANO ki maut hui hai...
Isme ek Khaas baat ye batani hai k bohot koshish karne k baad bhi 1 Laash nahi Mil rahi thi,
Gotaakhor pareshan ho gaye the,
To waha k local Musalmano ne Gotaakhor aur police walo se kaha k Aap Ijaazat de to ham log waha jaa kar AZAAN de, jaha Laash dubi hui hai,
Wo log bhi dhoon dhoon k pareshan ho gaye the, to unho ne Ijaazat de di,
To 2 Musalman chhoti Boat me aage badhe aur jaha Laash dubi hui thi waha pohach kar AZAAN dena shuru kar diya,
Jab 3 AZAAN mukammal hui, to ALLAH TA'ALA k Fazl-o-karam se Laash khud ba khud upar aa gayi,
Waha par maojud tamaam hazraat ne ALLAH TA'ALA ki QUDRAT aur MADAD ko Apni Aankho se dekha,
Aur Har ek ne  AZAAN ki TAAKAT ko Apni Aankho se dekha,
Hamare Watani bhai bhi kehne par majboor ho gaye k MUSALMANO K SAATH ALLAH TA'ALA KI MADAD HAI...
Kabhi kabhi ALLAH ta'ala Apni QUDRAT ko khol khol kar dikha deta hai, taake har INSAAN Ibrat haasil kare aur sahi RAAH par aa jaye...
ALLAH TA'ALA se dua hai k Allah ta'ala Marhumeen ki magfirat farma aur unke ghar walo ko Sabr-e-jameel Ata farma... Ameen

No comments:

Post a Comment