Thursday 25 February 2016

جمعہ کے روز درود شریف کا اہتمام

ایس اے ساگر

احادیث میں جمعہ کے روز درود شریف کی فضیلت وارد ہوئی ہے. حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،
جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو
کیونکہ جبرئیل علیہ السلام اپنے رب کی جانب سے
میرے پاس ابھی یہ پیغام لے کر آئے تھے
کہ روئے زمین پر جو کوئی مسلمان آپ صلى اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا
تو میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور میرے فرشتے اس کے لئے دس مرتبہ دعائے مغفرت کریں گے۔
"طبرانی، ترغیب"
اسی سے ملتی جلتی روایت سنن ابو داؤد میں کچھ یوں ہے
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
تمھارے بہتر دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے
اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن ان کا انتقال ہوا اسی دن صور پھونکا جائے گا
اور اس دن سب لوگ بیہوش ہوں گے
اس لئے اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمھارا دردو میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے
نیز سنن ابو داؤد میں ہی حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
تمہارے بہتر دنوں میں ایک دن جمعہ کا دن ہے
لہذا اس دن میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو
کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے
اور سنن نسائی میں اسحق بن منصور، حسین جعفی، عبدالرحمن بن یزید بن جابر، ابواشعث صنعانی، اوس بن اوس سے ایک روایت ان الفاظ کیساتھ پیش کی گئی ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تمام دنوں میں تم لوگوں کے واسطے جمعہ کا دن ہے
اس روز حضرت آدم کی ولادت مبارکہ ہوئی اور اس روز ان کی روح قبض ہوئی
اور اس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ لوگ بے ہوش ہو جائیں گے
تو اس روز تم لوگ بہت زیادہ درود شریف بھیجو اس لئے کہ تم لوگ جو درود بھیجو گے وہ میرے سامنے پیش ہوگا.

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام؟

جامعہ بنوری ٹاؤن ،جامعہ علوم اسلامیہ، سے سوال کیا گیا ہے کہ جمعہ کے دن درود شریف پڑھنا بھت افضل عمل ہے، ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص جمعے کے دن دو سو دفعہ درود شریف پڑھے گا، اس کے دو سو سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے،اب پوچھنا یہ ہے کہ اس زمانہ میں صرف درود ابراہیمی جو نماز میں پڑھتے ہیں، وہی پڑھیں یا کسی اور درود سے بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟ نیز اگر ہم اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد پڑھیں تو یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟

کیا ملا جواب؟

بلاشبہ درود شریف ایک فضیلت والا عمل ہے اور احادیث میں اس کے بہت سے فضائل آئے ہیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ نے فضائل درود شریف میں تفصیل سے احادیث ذکر کی ہیں، خاص طور پر جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے بارے میں بھی مستقل فضائل ہیں،
مثلا :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھاکرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہونچایا جاتا ہے۔ مسند احمد، ابوداوٴد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان ۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا بیہقی۔ رہی آپ کی بیان کردہ فضیلت پر مشتمل حدیث تو وہ ہمیں تلاش کرنے پر نہیں ملی، البتہ اس بارے میں یہ اصولی بات سمجھ لینی چاہئے کہ جن روایات میں درود کے مخصوص الفاظ کا ذکر ہے، ان کے مطابق فضیلت بھی انہی الفاظ کو پڑھنے پر ملے گی، اور جن میں مخصوص الفاظ کے بغیر کوئی فضیلت بیان کی گئی ہے تو امید ہے کہ درود کے کوئی بھی مسنون الفاظ پڑھے جائیں گے، وہ فضیلت حاصل ہو گی، اگر آپ کی بیان کردہ مذکورہ روایت ثابت ہے تو یہ اصول اس پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے، واللہ اعلم

Sayyiduna Anas (RadhiAllaho anho) narrates

that Rasulullah (Sallallahu Alaihi Wasallam) said:

Send Salawat excessively upon me on Friday,
for Jibrail Alaihis salam has just come to me
with a message from my Rabb 'Azza wa Jall:

When any Muslim on the earth
sends Salawat upon you once,
I bestow upon him ten blessings
and My angels seek forgiveness for him ten times.

{ Tabarani, Targhib }

No comments:

Post a Comment