Thursday, 17 September 2020

نماز میں 'سبحان ربی العجیم' پڑھنے والے کی نماز کا حکم؟

 نماز میں ’’سبحان ربی العجیم‘‘ پڑھنے والے کی نماز کا حکم؟

سوال (۵۰۲):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید رکوع میں ’’سبحان ربی العظیم‘‘ کی جگہ ’’سبحان ربی العجیم‘‘ پڑھتا ہے، نماز ہوگی یا نہیں؟ یا ’’سبحان ربی الکریم‘‘ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ

الجواب وباللّٰہ التوفیق:

"سبحان ربی العظیم" کی بجائے "سبحان ربی العجیم" پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، اس لئے جو لوگ صحیح نہ پڑھ سکیں ان کے لئے بہتر ہے کہ ’’سبحان ربی الکریم‘‘ پڑھا کریں؛ تاکہ ان کی نماز درست ہو۔

عن عبداللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إذا رکع أحدکم فلیقل ثلاث مرات: ’’سبحان ربي العظیم‘‘ ثلاثاً … الخ۔ (سنن أبي داؤد، الصلاۃ / باب مقدار الرکوع والسجود رقم: ۸۸۶)

السنۃ في تسبیح الرکوع ’’سبحان ربي العظیم‘‘ إلا إن کان لا یحسن الظاء فیبدل بہ الکریم لئلا یجري علی لسانہ العزیم فتفسد بہ الصلاۃ۔ (شامي ۱؍۴۹۴ کراچی، شامي ۲؍۱۹۸ زکریا) 

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۲؍ ۳؍ ۱۴۱۷ھ

الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ

منجانب : میسور فقہ اکیڈمی - انڈیا

https://saagartimes.blogspot.com/2020/09/blog-post_30.html




No comments:

Post a Comment