عورتوں کے بارے میں پانچ باتیں
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد ہوتی ہیں:
1- "إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ" عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے
2 - "مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ" دو، تین، چار عورتوں سے نکاح کرو.
3- "النساء ناقصات عقل و دين" عورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں
4- "الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ" مرد عورتوں پر سربراہ ہیں.
5- "لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ" (وراثت میں) مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے.
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد نہیں رہتیں.
1- "وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ" عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو.
2- "استوصوا بالنساء خيرا" عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنا .
3- "رفقا بالقوارير" (عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ
4- "خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي" تم میں بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے لئے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھروالوں کے لئے سب سے بہتر ہوں.
5- "ما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيم" عورتوں کی عزت وہی کرے گا جو خود عزت دار ہوگا اور ان کی اہانت اور بے عزتی وہی کرے گا جو خود بے عزت ہوگا... (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
No comments:
Post a Comment