قرآن مجید میں سونٹھ کی تعریف اور سونٹھ کے 7 حیران کن فائدے
قُرآن مجید کتاب الہی ہے اور اہل ایمان کو معلوم ہے کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں ہے اور سونٹھ کے متعلق اللہ رب العزت قُرآن مجید میں فرماتا ہے "جنت میں انہیں ایسے بھرے ہُوئے پیالے پلائے جائیں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی”قران مجید میں اس کا ذکر سورہ الدھر کی آیت نمبر17 میں ہوا ہے اللہ تبارک تعالی نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ
وَیُسْقَوْنَ فِیْھَا کَاْسًا کَانَ مِزَاجُھَا زَنْجَبِیْلًا
اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں حضرت ابو سعید خذری سے ایک حدیث نقل ہے کہ روم کے بادشاہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تحفے میں سونٹھ کی ٹوکری بھیجی اور آپ نے اس ٹوکری میں سے سونٹھ کا ایک ایک ٹکڑا صحابہ میں تقسیم کیا اور حضرت ابوسعید خذری رضی اللہ عنہ کو بھی اس کا ایک ٹکڑا کھانے کو دیا۔
ادرک کی افادیت میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں اور ادرک کو اگر سُوکھا لیا جائے تو اس کی تاثیر اور فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں اور سُوکھے ہُوئے ادرک کو عربی میں زنجبیل اور اُردو میں سونٹھ کہا جاتا ہے اور علم طب میں اسے اکسیر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں سونٹھ کے 7 ایسے فائدے شامل کئے جارہے ہیں جنہیں جدید میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات میں ثابت ہوتا دیکھ چُکی ہے۔
وزن کم کرنے کے لئے:
جسم میں فاضل چربی آج کے زمانے کی ایک بڑی بیماری ہے جس کا شکار دُنیا کے بیشمار لوگ ہیں اور اس کی بڑی وجہ خوراک میں بے احتیاطی اور جسمانی نقل و حرکت کا نہ ہونا ہے لیکن اگر سونٹھ کو اپنی خوراک میں شامل کرلیا جائے تو یہ آپ کو وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی کیونکہ سونٹھ نظام انہظام کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور جسم میں فاضل چربی کو پگھلاتی ہے اور خون میں گلوکوز کو کم کرتی ہے۔
علم طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونٹھ جسم کے میٹابولیزم کو تیز کرتی ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس میں شامل تھرموجینک خصوصیات جسم میں چربی کے جذب ہو کر جمنے کے عمل کو روکتے ہیں اور یہ بلاوجہ کی بھوک کا خاتمہ کرتی ہے اور پیٹ کو بھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کولیسٹرال کم کرتی ہے:
جسم میں کولیسٹرال کا بڑھنا ایک میٹابولک سینڈرم ہے جو تمام بڑی اور خطرناک بیماریوں کو پیدا کرتا ہے خاص طور پر دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی لاعلاج بیماریوں کا بڑا سبب کولیسٹرال کا بڑھنا ہے اور میڈیکل سائنس کی کئی تحقیقات کے نتائج کے مطابق سونٹھ کا استعمال جسم میں بُرے کولیسٹرال کو ختم کرتا ہے اور ٹریگلروسیرائیڈ (خون میں ایک قسم چکنائی) کا لیول نارمل رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں ہائی کولیسٹرال کے وہ مریض جنہیں 3 گرام سونٹھ روزانہ کھلائی گئی اُن میں دیکھا گیا کہ کولیسٹرال کے لیول میں دُوسرے مریضوں کی نسبت تیزی سی کمی پیدا ہُوئی اس لیے اگر آپ کولیسٹرال سے پریشان ہیں تو 3 گرام سونٹھ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں۔
بدہضمی:
بدہضمی جسم کی قوت مدافعت کو انتہائی نقصان پہنچاتی ہے اور ایک تکلیف دہ بیماری ہے مگر سونٹھ اس کا علاج ہے کیونکہ یہ پیٹ درد اور دائمی بد ہضمی کو ختم کرتی ہے اور اگر اسے کھانے سے پہلے کھالیا جائے تو یہ خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو 50 فیصد تک تیز کر دیتی ہے۔
ماہورای کا درد:
طب ایوردیک اور یونان میں سونٹھ کو صدیوں سے بہت سی دردوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جارہا ہے خاص طور پر خواتین میں ماہواری کی درد کے لیے سونٹھ کسی اکسیر سے کم نہیں اور میڈیکل سائنس کی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو خواتین روزانہ ایک گرام سونٹھ استعمال کرتی ہیں اُنہیں ماہواری کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
بلڈشوگر:
یہ موضی مرض ایلوپیتھی میں ابھی تک لاعلاج ہے جسکا فائدہ شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات بنانے والی کمپنیاں اربوں ڈالرز کما کر حاصل کر رہی ہیں لیکن اسکا قُدرتی اور سستا علاج کئی جڑی بوٹیوں میں ہے اور سونٹھ بھی ایک ایسی جڑ ہے جو خون میں بڑھی ہُوئی گلوکوز کو نارمل کرنے میں انتہائی مُفید ثابت ہوتی ہے۔
ذیابطیس کے مریض اگر 2 گرام سونٹھ کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی میں تھوڑے نمک کے ہمراہ مکس کرکے روزانہ پینا شروع کر دیں تو یہ جہاں اُن کی سارے جسم کی صحت کو فائدہ دے گا وہاں اُنہیں ذیابطیس کو کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔
سوزش کا علاج:
جسم میں کسی بھی اعضا میں سوزش اُس عضو کی کارکردگی کو بُری طرح متاثر کرتی ہے لیکن سونٹھ کو نمک کے ساتھ ملا کرکے استعمال کیا جائے تو یہ سوزش پر جادوئی اثرات پیدا کرکے اسے ختم کرتی ہے خاص طور پر جوڑوں کی سوزش اور یوریک ایسڈ کے بڑھنے سے انگلیوں پر پیدا ہونے والی سوزش کو ختم کرتی ہے اور اگر سوزش کسی چوٹ کی وجہ سے پیدا ہو تو یہ اُسکا بھی بہترین علاج ہے۔
متلی اور صبح کی بے چینی:
حاملہ خواتین جنہیں صبح کے وقت متلی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور مارننگ سیکنس کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں سونٹھ اُن کے لیے انتہائی مفید دوا ہے اور اگر وہ آدھی چائے کی چمچ سونٹھ کے پاوڈر میں تھوڑی شہد اور نیم گرم پانی مکس کرکے پی لیں تو یہ محلول اُن کو توانا اور صحت مند رکھنے کے لئے کافی ہے۔ تاہم طبیعتوں میں اختلاف کے سبب کسی بھی نسخے پر عمل پیرا ہونے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں. (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2021/06/7.html
No comments:
Post a Comment