Saturday 5 June 2021

کیفیت کی جمع "کوائف" بھی آتی ہے کیا؟

کیفیت کی جمع "کوائف" بھی آتی ہے کیا؟

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 

حضرت معلوم یہ کرنا ہے کہ کیفیت کی جمع "کوائف" بھی آتی ہے کیا؟  جیساکہ بعض تحریروں میں میں نے پڑھا ہے، رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی۔

جواب: کوائف غلط جمع ہے❌

اصل کیفیات آئے گی ✅

اردو میں 'کوائف' اعداد و شمار کے زمرے میں آتا ہے. کوائف بہ معنی "احوال" و "ذاتی تفصیلات" مستعمل ہے اور فصیح ہے، زبان وادب کے معماروں نے، اس لفظ کو علمی وادبی تخلیقات کے عنوان میں استعمال کیا ہے، مروجہ ڈیجیٹل لغات میں اس کی تغلیط وتردید درج ہوگئی ہے، جس سے احباب کو غلط فہمی ہوئی، ڈیجیٹل مصادر کا مسئلہ اندھی نقل اور کوری تقلید ہے، ایک جگہ کچھ آگیا تو دس جگہ وہی دہرایا جاتا ہے، نوخیز اس کو دس مستقل مراجع پر محمول کرلیتا ہے، ذیل میں بعض تصانیف کے سرورق ملاحظہ ہوں:




یہ تین مستقل لغات ہیں؛ ان کے توارد پر غور کریں 👇
شفیق ملی (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2021/06/blog-post_5.html




No comments:

Post a Comment