عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد ہوتی ہیں
1- "إن كيدهمن عظيم" عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے
2- "مثنی و ثلاث ورباع" دو، تین، چار عورتوں سے نکاح کرو.
3- "النساء ناقصات عقل و دين" عورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں
4- "الرجال قوامون على النساء" مرد عورتوں پر سربراہ ہیں.
5- "للذكر مثل حظ الأنثييين" (وراثت میں) مرد کے لئے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے.
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد نہیں رہتیں
1- "وعاشروهن بالمعروف" عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو.
2- "استوصوا بالنساء خيرا" عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنا.
3- "رفقا بالقوارير" (عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ
4- "خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي" تم میں بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں.
5- "ما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيم" عورتوں کی عزت وہی کرے گا جو خود عزت دار ہوگا اور ان کی اہانت اور بے عزتی وہی کرے گا جو خود بے عزت ہوگا.
No comments:
Post a Comment