Saturday 6 July 2019

اخبار یا پرنٹڈ کاغذ پر کھانا کھانا

اخبار یا پرنٹڈ کاغذ پر رکھ کر پکوڑے، سموسے یا پراٹھے کھانا انتہائی نقصان دہ ہے، یہ معمولی غفلت آپ کو کینسر جیسے موذی مرض سے دوچار کرسکتی ہے۔
اخبار میں چٹ پٹے پکوڑے یا پھر گھی میں تلے پراٹھے ملنا شہر بھر میں عام سی بات ہے لیکن اخبار کے صفحات میں لپٹی آپ کی من پسند کھانے کی چیزیں اب آپ کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، ان سے صرف پیٹ ہی نہیں بھرے گا، اس سیاہی میں استعمال ہونے والا کیمکل جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ان اخبارات کے انک کے اندر بیٹا نیپتھائل ہوتی ہے ائیرومیٹک کاربن ہوتے ہیں اور اس کھانے میں مکس ہوجاتے ہیں یہ جا کر آپ کو سیلولر انجری کرتے ہیں اور پوٹینشلی کینسر کاز کر سکتے ہیں۔
 گرم گرم چائے پینے والے ہوشیار باش
ہوٹلوں اور دکانوں پر اس خطرے سے بے خبر شہری اخبارات اور دیگر پرنٹڈ پیپرز پر رکھا کھانا دھڑا دھڑ کھارہے ہیں۔
بھوک لگنے پر قریبی ہوٹل یا پکوڑوں سموسوں کی دکان سے کچھ لے کر کھانا اور پیٹ کی آگ بجھانا تو مجبوری سہی لیکن اس چھپے ہوئے کاغذ کا استعمال کوئی مجبوری نہیں۔
اخبارات اور پرنٹڈ کاغذوں پر رکھے کھانے میں غذائیت سے زیادہ بیماریاں پائی جاتی ہیں، اس حوالے سے دوکانداروں کے ساتھ ساتھ خریداروں کو بھی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment