Friday 25 December 2015

زلزلے کے جھٹکے! भूकंप के झटके

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے آئے، یہ جھٹکے کافی دیر تک محسوس کئے گئے۔ ایک نیوز چینل کے مطابق 3منٹ تک تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ہفتہ 26 دسمبر 2015 کو دہلی ، یوپی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل میںبھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تھا۔ 

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 39 افراد کے زخمی ہوگئے۔
کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب  اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ مختلف علقوں میں چھتیں گرنے کے باعث 39 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا دورانیہ 90 سیکنڈ تھا جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 
پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، مرید کے، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، ننکانہ صاحب، بھکر ، میانوالی، کالا شاہ کاکو، بورے والا، فیصل آباد، جھنگ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، وہاڑی جب کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، چار سدہ، چترال، دیر بالا، صوابی، شب قدر، شانگلہ، مری، سوات اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے، پہلے جھٹکے کا دورانیہ 10 سے 15 سیکنڈ جب کہ دیگر 5 سے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَدْمِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّیْ وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ یَتَخَبَّطَنِیَ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ فِیْ سَبِیْلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ لَدِیْغًا
(سنن أبی داؤد:1552)

اے الله!بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوں کہ(کوئی مکان یا دیوار مجھ پر)آ گرے یا کسی بلند (مقام)سے گر پڑوں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں غرق ہونے سے، جلنے سے یا از حد بوڑھا ہو جانے سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت بدحواس کر دے، اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے مروں،اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس کیفیت سے کہ(زہریلے جانور کے)کاٹنے سے مجھے موت آئے - آمین

पाकिस्तान-भारत में भूकंप के झटके महसूस किए गए - http://www.bbc.com/hindi/india/2015/12/151225_earthquake_pak_ind_ia?ocid=socialflow_facebook&ocid=wshindi.chat-apps.in-app-msg.whatsapp.trial.link1_.auin

No comments:

Post a Comment