Thursday 3 December 2015

درود شریف پڑھنا کب ہے افضل؟

ایس اے ساگر

شب جمعہ اور جمعہ میں نبی كريم صلى اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنے کی بڑی فضیلت آئی ہے. اوس بن اوس رضى اللہ تعالى عنہ سے روایت ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے یوں ارشاد فرمايا کہ ،
تمہارا افضل ترين دن جمعہ كا دن ہے،
اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كئے گئے،
اور اسى ميں فوت ہوئے ،
اور اس دن ہى صور پھونكا جائے گا،
اور اسى ميں بے ہوشى ہوگى،
لہذا مجھ پر كثرت سے درود پڑھا كرو،
كيونكہ تمہارا درود مجھ پر پيش كيا جاتا ہے،
صحابہ كرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض كيا:
اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم، ہمارا درور آپ پر كيسے پيش كيا جائے گا حالانكہ آپ تو مٹى بن چكے ہوں گے؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے یوں فرمايا کہ،
يقينا اللہ تعالى نے زمين پر انبياء (علیہم الصلوٰة والسلام ) كا جسم كھانا حرام كر ديا ہے.
سنن ابو داود حديث نمبر  1047 ،

ابن قيم رحمہ اللہ تعالى نے سنن ابو داود كى اس روایت کو صحيح قرار ديا ہے ( 4 / 273 ) اور علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 925 ) ميں صحيح كہا ہے. سنن ابو داود كى شرح عون المعبود ميں ہے:
جمعہ كے روز پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس لئے ترغیب دی كہ جمعہ سب ايام كا سردار ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سب انسانوں كے سردار ہيں، لہذا اس روز نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنے كى جو فضيلت اور امتيازى حيثيت حاصل ہے وہ كسى اور دن ميں نہيں .

حوالہ جات :
إسناده صحيح، رجاله رجال الصحيح، حسين بن علي هو: الجعفي، وهو في صحيح ابن خزيمة برقم (1733)
وأخرجه أحمد 4/8، وابن أبي شيبة 2/516 ومن طريقه ابن ماجة (1085) في الإقامة: باب فضل الجمعة، عن حسين بن علي الجعفي، بهذا الإسناد. و"صحيح ابن حبان" (910)
وابن القيم في "جلاء الأفهام" ص 35 والمنذري في "تهذيب سنن أبي داود" 4/ 273 - 274.
وأخرجه أبو داود (1047) في الصلاة: باب تفريع أبواب الجمعة، عن هارون ابن عبد الله، و (1531) في الصلاة: باب في الاستغفار، عن الحسن بن علي، والنسائي 3/91-92 في السهو باب إكثار الصَّلَاةَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الجمعة، عن إسحاق بن منصور، والدارمي 1/361، والطبراني في " الكبير " (589) ، من طريق عثمان بن أبي شيبة، والبيهقي 3/248 من طريق أحمد بن عبد الحميد الحارثي، إسماعيل القاضي (22) من طريق علي بن عبد الله، كلهم عن حسين بن علي الجعفي، بهذا الإسناد، وصححه الحاكم 1/278، ووافقه الذهبي، وصححه النووي في " الأذكار ".
ويشهد لقوله: "إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء" حديث أنس.
"الأنبياءُ أحياءٌ في قبورهم" عند أبي يعلى (3425)، وغيره - وسنده حسن.
وصححه الألباني في صحيح الجامع (2212)
سنن الجمعة

No comments:

Post a Comment