بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیۃ الکرسی:
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم ( الله لا إله إلا هو الحي القيوم ) سورۃ البقرة آية 255
ایک مرتبہ – صبح/شام (اور رات سوتے وقت)
سورۃ اخلاص اور فلق اور ناس – تینوں پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں (صبح شام اور رات سوتے وقت یہ عمل تین مرتبہ دہرائیں)
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لاَ يَضُرُّ مَع اسْمِهِ شيء في الأرضِ ولا في السماءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعلِيمُ
(تین بار - صبح/شام)
اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز آسمان و زمین میں نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔
سُبْحـانَ اللهِ وَبِحَمْـدِهِ عَدَدَ خَلْـقِه ، وَرِضـا نَفْسِـه ، وَزِنَـةَ عَـرْشِـه ، وَمِـدادَ كَلِمـاتِـه
(تین بار - صبح/شام)
میںاللہ کی پاگیزگی بیان کرتا ہوں اس کی تعریفوں کے ساتھ، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔
يا حيُّ يا قيوم برحمْتك أستغيث أصلح لي شأني كله ولا تكلنِي إلَى نفسي طرفةَ عْين ابداً
(ایک مرتبہ – صبح/شام)
اے زندہ جاوید! اے قائم و دائم !میںتیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ چھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا۔
اللّهـمَّ أَنْتَ رَبِّـي لا إلهَ إلاّ أَنْتَ، خَلَقْتَنـي وَأَنا عَبْـدُك، وَأَنا عَلـى عَهْـدِكَ وَوَعْـدِكَ ما اسْتَـطَعْـت، أَعـوذُبِكَ مِنْ شَـرِّ ما صَنَـعْت، أَبـوءُ لَـكَ بِنِعْـمَتِـكَ عَلَـيَّ وَأَبـوءُ بِذَنْـبي فَاغْفـِرْ لي فَإِنَّـهُ لا يَغْـفِرُ الذُّنـوبَ إِلاّ أَنْتَ
(یہ دعا سید الاستغفار ہے۔ ایک مرتبہ – صبح/شام)
اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میںتجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا، میںتیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں، لہذا تو مجھے معاف کر دے۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوںکو معاف نہیں کر سکتا۔
اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَواتِ والأرضِ عَالمَ الغَيْب وَالشَّهَادةِ ، ربَّ كُلِّ شَيءٍ وَمَلِيكَهُ . أَشْهَدُ أَن لاَ إِله إِلاَّ أَنتَ ، أَعُوذُ بكَ منْ شَرِّ نَفسي وشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكهِ، وأن أقترف على نفسي سُوءاً، أو أجُرَّهُ إلى مسلم
(ایک مرتبہ – صبح/شام)
اے اللہ! غیب اور حاضر کے جاننے والے! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! ہر چیز کے رب اور اس کے مالک! میںگواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میںتیری پناہ میں آتا ہوں۔ اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروں یا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں۔
اللّهُـمَّ إِنِّـي أسْـأَلُـكَ العَـفْوَ وَالعـافِـيةَ في الدُّنْـيا وَالآخِـرَة، اللّهُـمَّ إِنِّـي أسْـأَلُـكَ العَـفْوَ وَالعـافِـيةَ في ديني وَدُنْـيايَ وَأهْـلي وَمالـي، اللّهُـمَّ اسْتُـرْ عـوْراتي وَآمِـنْ رَوْعاتـي، اللّهُـمَّ احْفَظْـني مِن بَـينِ يَدَيَّ وَمِن خَلْفـي وَعَن يَمـيني وَعَن شِمـالي، وَمِن فَوْقـي، وَأَعـوذُ بِعَظَمَـتِكَ أَن أُغْـتالَ مِن تَحْتـي
(ایک مرتبہ – صبح/شام)
اے اللہ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن دے۔ اے اللہ! تو میری حفاظت فرما، میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میری دائیں طرف سے، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوںکہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك، وله الحْمد، وهو على كل شيء قدير (دن میں ایک/دس/سو مرتبہ )
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔
جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھے گا، اسے دس غلام آزاد کرنے برابر ثواب ملے گا ، ایک سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے سو گناہ مٹا دیے جائیں گے
سبحان الله وبحمده
میں اللہ کی پاگیزگی بیان کرتا ہوںاس کی تعریف کے ساتھ۔
دن میں کم از کم سو مرتبہ پڑھنے والے کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوںتو معاف ہو جاتے ہیں
أستغفر الله وأتوب إليه
(دن میں 100 یا 70 مرتبہ)
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
(دس مرتبہ -صبح/شام)
اے اللہ! درود (صلوة) بھیج محمد اور محمد کی آل پر
صبح کے مخصوص اذکار
أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الإِسْلاَمِ ، وَكَلِمَةِ الإِخْلاَصِ ، وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّد وعَلَى، وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مسلماً ، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
(تین مرتبہ – صبح)
ہم نے فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص ، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اوراپنے باپ ابراہیم علیہ السلام جو یک رخ اور فرماں بردار تھے کی ملت پر صبح کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبحْنَا وبِكَ أَمسَيْنَا وبِكَ نَحْيا، وبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
(ایک مرتبہ – صبح)
اے اللہ! تیری حفاظت میں ہم نے صبح کی اور تیری حفاظت میں ہی شام کی اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
أَصْبحْنَا وَأَصْبَحَ المُلْك للَّهِ، والحمْدُ للَّهِ، لاَ إِلهَ إِلاَّ اللَّه وحْدَهُ لاَ شَريكَ لَه، لهُ المُلكُ وَلَه الحمْدُ وهُوَ عَلى كلِّ شَيءٍ قدِيرٌ، ربِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا في هذا اليومِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وأَعُوذُ بِكَ منْ شَرِّ مَا في هذا اليومِ وشَرِّ ما بَعْدَهُ، ربِّ أَعُوذُ بِكَ من الكَسَلِ، وَسُوءِ الكِبْرِ، أعوذُ بِكَ منْ عذَابٍ في النَّار، وَعَذَابٍ في القبر
(ایک مرتبہ – صبح)
ہم نے صبح کی اوراللہ کے سارے ملک نے صبح کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب! اس دن میں جو خیر ہے اور اس کے بعد میں جو خیر ہے میں اس کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اس دن کے شر سے اور اس کے بعد والے کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے میرے رب! میں کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے میرے رب! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
شام کے مخصوص اذکار
أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الإِسْلاَمِ ، وَكَلِمَةِ الإِخْلاَصِ ، وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّد وعَلَى، وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مسلماً ، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
(تین مرتبہ – شام)
ہم نے فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص ، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اوراپنے باپ ابراہیم علیہ السلام جو یک رخ اور فرماں بردار تھے کی ملت پر شام کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وبِكَ أَصْبحْنَا، وبِكَ نَحْيا، وبِك نمُوتُ وإِلَيْكَ المَصِير
(ایک مرتبہ – شام)
اے اللہ تیری حفاظت میں ہم نے شام کی اور تیری ہی حفاظت میں صبح کی اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے ہوتے اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیںاور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔
أَمْسَيْنَا وأَمْسى المُلكُ للَّهِ، والحمْدُ للَّهِ، لاَ إِلهَ إِلاَّ اللَّه وحْدَهُ لاَ شَريكَ لَه، لهُ المُلكُ وَلَه الحمْدُ وهُوَ عَلى كلِّ شَيءٍ قدِيرٌ، ربِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا في هذِهِ اللَّيلَةِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا، وأَعُوذُ بِكَ منْ شَرِّ مَا في هذِهِ اللَّيْلَةِ وشَرِّ ما بعْدَهَا، ربِّ أَعُوذُ بِكَ من الكَسَلِ، وَسُوءِ الكِبْرِ، أعوذُ بِكَ منْ عذَابٍ في النَّار، وَعَذَابٍ في القبر
(ایک مرتبہ – شام)
ہم نے شام کی اوراللہ کے سارے ملک نےشام کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسکی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب! اس رات میں جو خیر ہے اور اس کے بعد میں جو خیر ہے میں اس کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اس رات کے شر سے اور اس کے بعد والی کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے میرے رب! میں کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے میرے رب! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
No comments:
Post a Comment