Wednesday 25 November 2015

انا للہ و انا الیہ راجعون

السلام عليكم

مفتی الیاس رحمانی قاسمی استاذ دارالعلوم رحمانیہ کے والد گرامئ قدر
جناب امیر احمد قریشی صاحب امیر حلقہ تالاب کٹہ کا آج رات انتقال ہوگیا ہے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

واضح ہو کہ حیدرآباد میں منعقدہ صوبائی تبلیغی اجتماع سے چار مہینے کی جماعت میں کڑپہ گئے ہوئے تھے وہیں پر رات کے آخری حصہ میں تمام ساتھیوں کو جمع کرکے ترغیب دلائی کہ میں اللہ کے پاس جارہا ہوں آپ تمام ساتھی اپنا وقت مکمل کرکے ہی گھر لوٹیں اور کچھ ہی دیر بعد خالق حقیقی و مالک دو جہاں کے دربار میں پہنچ گئے۔

موت ہو تو ایسی کہ رشک کرے دنیا

حضرت رشتہ میں میرے خالو بھی تھے اور میری بہن کے خسر بھی ۔

اللہ تعالی انہیں غریق رحمت فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

ابن ساجد

No comments:

Post a Comment