"پانچ
کے بدلے پانچ"
رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نےفرمایا کہ پانچ
چیزیں پانچ چیزوں کے بدلے میں ہیں،
عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم وہ پانچ چیزوں کے بدلے پانچ چیزیں کیا ہیں؟
فرمایا: (1) جو بھی قوم معاہدہ کی خلاف ورزی کرتی ہے، اِس پر ان کے دشمن مسلط کردیئے جاتے ہیں۔
(2) جو لوگ (عوام و حکمران وغیرہ) اللہ کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کریں ، تو ان پر فقیری (دوسروں کی محتاجی، بھیک) مسلط کردی جاتی ہے۔
(3) جس قوم میں فحاشی عام ہوجاتی ہے، ان پر موت بکثرت مسلط کردی جاتی ہے۔
(4) جن لوگوں نے زكاة کو روک لیا ، ان سے بارشیں روک لی جاتی ہیں۔
(5) جس قوم نے ناپ تول میں کمی کی، اس قوم کی پیداوار کم ہوجاتی ہے، وہ قحط سالی میں مبتلا کردیئے جاتے ہیں۔
(الترغيب والترهيب: 2/16، صحيح الترغيب: 765، صحيح الجامع: 3240، الزواجر: 1/170) ( #ایس_اے_ساگر )
No comments:
Post a Comment