جمعہ کی اہمیت اور اس کے بعض احکام
مرتبہ: حضرت محی السنہ مولانا شاہ ابرارالحق صاحب نوراللہ مرقدہ
جمعہ کے خاص اعمال
یعنی جمعہ کے وہ اعمال جن کی حدیث پاک میں خاص فضیلت آئی ہے۔ اور ان پر عمل کرنے سے ہر ہر قدم پر ایک سال نفل نماز اور ایک سال نفل روزوں کا ثواب ملتا ہے۔۔(روایت کیا اس کو امام ترمذی /امام نسائی /امام ابن ماجہ رحمہم اللہ نے)
ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں بعض ائمہ حدیث سے نقل کیا ہے کہ احادیث صحیحہ میں اتنی زیادہ فضیلت کسی اور عمل کی نہیں آئی۔ وہ چھ عمل یہ ہیں:
1️⃣ غسل کرنا۔
2️⃣ مسجد جلد جانا۔
3️⃣ پیدل جانا۔
4️⃣ امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔
5️⃣ کوئی لغو کام نہ کرنا۔
6️⃣ خطبہ غور سے سننا۔
ان کے علاوہ اور بھی چند اعمال ہیں جس کا جمعہ کے روز خاص اہتمام کرنا چاہئے۔۔
1️⃣ سورہ کہف کی تلاوت۔
2️⃣ درود شریف کی کثرت۔۔ کم از کم ٣٠٠/ بار
3️⃣ صلوٰۃ التسبیح پڑھنا۔
4️⃣ دونوں خطبوں کے درمیان جب امام منبر پر بیٹھے تو دل ہی دل میں دعا کرنا۔
5️⃣ غروب آفتاب سے قبل دعا کا اہتمام کرنا کہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔۔
اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
(منقول) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2026/10/blog-post_31.html
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
أَكْثروا الصَّلاةَ عليَّ يومَ الجمُعةِ..... (البخاري)
جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔
( #ایس_اے_ساگر )
No comments:
Post a Comment