روایت علم حاصل کرو خواہ چین جانا پڑے کی تحقیق
سوال: حدیث: "علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے" کی تحقیق مطلوب ہے، اس حدیث کی سندی حیثیت کیا ہے؟ آیا اس کو بیان کیا جاسکتا ہے؟
جواب: یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ ملتی ہے: "اطلبوا العلم ولو بالصین". یعنی "علم حاصل کرو اگرچہ تمہیں چین جانا پڑے". اور اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے "شعب الایمان" میں اور خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے "کتاب الرحلۃ" میں اپنی سندوں کے ساتھ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا ذکر کیا ہے، لیکن اکابر محدثین نے ان سندوں کو ضعیف قرار دیا ہے، چنانچہ امام ابن حبان نے اس کو باطل قرار دیا اور امام ابن جوزی رحمہما اللہ نے موضوع روایات سے متعلق اپنی کتاب میں اس روایت کو بھی ذکر کیا ہے، اس لیے محدثین کے بیان کردہ قواعد کی روشنی میں اس حدیث کو بیان کرنا درست نہیں. یاد رہے کہ بعض اہلِ علم نے تاریخی واقعات وقرائن سے اس روایت کی تائید پیش کرکے اسے حدیث ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن محدثین کے ہاں جب سندا روایت کا ثبوت نہ ہو تو خارجی قرائن سے وہ ثابت قرار نہیں پاتی. مزید تفصیل کے لیے دیکھیں: المقاصد الحسنۃ للسخاوی کشف الخفاء للعجلونی الموضوعات لابن الجوزی وغیرہ،
واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143711200018
.......
http://saagartimes.blogspot.com/2018/09/blog-post_64.html?m=1
No comments:
Post a Comment